- بلال پاشا سابقہ بیوی کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے، پولیس
- مشرف مارشل لا کو قانونی کہنے والے ججوں کا بھی ٹرائل ہونا چاہیے، جسٹ اطہر
- سندھ؛ تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز اور ناظمین امتحانات کی اسامیوں کے اشتہار جاری کرنیکا فیصلہ
- اسرائیلی یرغمالی حماس کے سربراہ کے حسن سلوک کے معترف
- قومی کرکٹرز کی شکایت؛ رشوت لینے والے سندھ پولیس کے 4 اہلکار گرفتار
- بلوچستان؛ مسجد میں فائرنگ سے قتل، پولیس ملزمان پکڑنے میں ناکام
- ورلڈکپ فائنل میں شکست؛ وسیم اکرم نے بھارتیوں کے جلے پر نمک چھڑک دیا
- دورات عدت نکاح، مفتی سعید اور عون چوہدری کے بیانات قلمبند، نکاح کو غیرشرعی قرار دیدیا
- ایک تولہ سونے کی قیمت میں 800روپے کا اضافہ
- کینیڈا میں یہودی کمیونیٹی سینٹر پر دھماکا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹیموں کو لیکر گمبھیر نے خواہش ظاہر کردی
- پاکستان میں پالیسی فیصلوں کا محور ذاتی مفادات ہیں، عالمی بینک
- لاہور میں تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم
- قومی کرکٹرز نے سندھ پولیس کی رشوت خوری کا خلاصہ کردیا
- لاہور میں موٹرسائیکل سواروں کی کالج بس پر فائرنگ، 2 طالبات زخمی
- یہ بات ٹھیک ہے کہ پولیس میں پیسوں پر بھرتیاں ہوتی ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- اسٹیک ہولڈرز کی اکثریت کے الیکٹرک لائسنس کی تجدید کیخلاف ہے، نیپرا
- کڑی تنقید، جگ ہنسائی کے بعد بورڈ نے اعظم پر عائد جرمانہ ختم کردیا
- سانحہ طاہر پلازہ کیس؛ ملزم فیصل عرف ماما کی ضمانت منظور
- روزگار کیلیے کراچی آنیوالی فیملی کا ایک سالہ بچہ اغوا
’’پاکستانی ٹیم میں ایشیاکپ اور ورلڈکپ کیلئے زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی‘‘

ہماری ٹیم کسی بھی مخالف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، مکی آرتھر (فوٹو: ایکسپریس ویب)
قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والی پاکستانی ٹیم میں ایشیاکپ اور ورلڈکپ کیلئے زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی۔
مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عماد وسیم، شعیب ملک، محمد عامر، حارث سہیل اور عمر اکمل جیسے کھلاڑیوں کے مستقبل کے بارے میں پوچھے جانے پر قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا کہ گروپ کے کچھ کھلاڑیوں ٹیم میں شامل کرنے کا وعدہ کیا ہے تاہم خاص طور پر کسی نام کا انتخاب نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں کھیلے گئے اسکواڈ کے مقابلے میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی، ہمارے پاس اس سیریز میں 20 کے قریب کھلاڑی تھے تاہم ہمیں 15 پلئیرز سلیکٹ کرنے ہیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان کے میچز کے ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی
ورلڈکپ مقابلوں کے حوالے سے پاکستان کے خدشات کے بارے میں پوچھا گیا تو نکی آرتھر نے کہا کہ وینیو کی تبدیلی کے حوالے سے بحث و مباحثے ہوئے لیکن ٹیم کسی بھی مقام پر کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
گزشتہ ماہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ طور پر بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے دو لیگ میچوں کے مقامات کو تبدیل کرنے کی درخواست دی تھی۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک افغان میچ کے مقام تبدیل کرنے پر بات ہوئی تھی، آرتھر کی تصدیق
بورڈ نے 20 اکتوبر کو بنگلورو میں آسٹریلیا اور 23 اکتوبر کو چنئی میں افغانستان سے شیڈول میچ کے مقامات کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، درخواست میں کہا گیا تھا کہ 20 اکتوبر کو بنگلورو آسٹریلیا کے بجائے افغانستان سے جبکہ 23 اکتوبر کو چنئی میں افغانستان کے بجائے آسٹریلیا میچ کروایا جائے۔
واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، پاکستان ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں کوالیفائر ون کے خلاف میچ سے کرے گا۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ کے آغاز سے قبل گنگولی کی پاکستانی ٹیم کیخلاف ہرزہ سرائی
شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو پاکستان کا سامنا کوالیفائر ٹو سے ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو بنگلورو میں رکھا گیا ہے، 23 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں چنائی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ جبکہ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان کی شمولیت پر غیر یقینی کے سائے منڈلانے لگے
گرین شرٹس کا 5 نومبر کو بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا جوڑ پڑے گا جبکہ 12 نومبر کو قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں میدان میں اُترے گی۔
ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل ممبئی، دوسرا کولکتہ میں ہوگا، فائنل 19 نومبر کو احمد آباد نریندر مودی میں کھیلا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔