- بلے پر فلسطینی پرچم لگانے پر کرکٹر اعظم خان کا ردعمل آگیا
- سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں کمی
- ہم مقابلہ کرنے نہیں بلکہ آسٹریلیا کو شکست دینے آئے ہیں، محمد حفیظ
- توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پارلیمنٹ اور میڈیا میں دہشتگردوں کی حمایتی آواز کو کچلنا ہوگا، وزیر داخلہ
- امریکی فوج کا ایف-16 طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ
- غیرشرعی نکاح کیس قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
- ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپیئن شپ: کانسی کے 2تمغے پاکستان کے نام
- ذوالفقار بھٹو کی پھانسی: کیس کی لائیو نشریات کیلیے بلاول کی درخواست دائر
- اب صرف میڈ اِن پاکستان
- پرتھ اسٹیڈیم میں پاکستانی شائقین کیلیے مخصوص اسٹینڈ قائم
- کسٹم حکام خود گاڑیاں اسمگل کراکے پھر خود پکڑوا دیتے ہیں، چیف جسٹس
- اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس کیلئے ٹریننگ لازمی قرار
- خیبر پختون خوا پولیس نے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی،شیر افضل مروت
- پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ کوئٹہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار
- چنگ چی رکشہ کو قانونی حیثیت دینے کیلئے موٹر وہیکلز رولز 1969 میں ترامیم کی منظوری
- بھارتی سپریم کورٹ: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا فیصلہ برقرار
- ’’گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 40 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا‘‘، حماس
- پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں کا آغاز
- کھاد کا بحران شدید، گندم کی فصل متاثر ہونیکا خدشہ
ایشیاکپ؛ انتظار کی گھڑیاں ختم، شیڈول کی آج رونمائی

پاکستان میں 4 میچز ہوں گے، 17 ستمبر کو فائنل سمیت سری لنکا میں 9 مقابلے (فوٹو: ایکسپریس ویب)
کراچی: انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، ایشیاکپ کے شیڈول کی رونمائی جمعے کو ہوگی جب کہ پاک بھارت معرکوں پر کروڑوں شائقین کرکٹ کی نگاہیں مرکوز ہوں گی۔
ایشیاکپ 2023 کا شیڈول جمعے کو جاری کیا جائے گا، ہائبرڈ ماڈل کے ایونٹ کا میزبان پاکستان ہے تاہم ملک میں صرف 4 ہی میچز ہو سکیں گے،ان میں گرین شرٹس کا نیپال کے ساتھ مقابلہ بھی شامل ہے، 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔
ایشیا سمیت دنیا بھر کے کروڑوں شائقین کرکٹ کی نگاہیں پاکستان اور بھارت کے بلاک بسٹر مقابلوں میں مرکوز ہوں گی، دونوں ٹیمیں دمبولا میں کم سے کم 2 مرتبہ ٹکرائیں گی، پہلے ان ہائی وولٹیج مقابلوں کے کولمبو میں انعقاد کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا تاہم اب تمام مقابلے دمبولا میں ہی ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ’’پاکستانی ٹیم میں ایشیاکپ اور ورلڈکپ کیلئے زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی‘‘
ایونٹ میں شریک 6 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ سے 2 ٹاپ ٹیمیں سپر 4 رائونڈ میں جگہ بنائیں گی جہاں پر تمام کا آپس میں ایک بار ٹکرائو ہوگا، ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔
اگر پاکستان اور بھارت دونوں ہی فائنل میں جگہ بنا لیں تو پھر اس ایک ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں کے درمیان 3 بار مقابلہ ہوگا۔ 31 اگست سے 17 ستمبر تک شیڈول اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 13 میچز کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار پر ہائبرڈ ماڈل اپنانے کا فیصلہ ہوا، ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ ایونٹ ہی منعقد نہیں ہو پائے گا لیکن پھر اے سی سی نے موقف میں لچک لاتے ہوئے صرف سری لنکا میں میچز کا ارادہ بدل دیا،اب چار میچز پاکستان میں بھی ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔