- کراچی؛ کرائے دار نے مالک مکان کو فائرنگ سے زخمی کرکے خودکشی کرلی
- چینی صدر کا پاکستان میں بم حملوں پر صدر مملکت سے اظہارِ تعزیت
- پی سی بی کا ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچز کے انعقاد پر غور
- سرفراز احمد کا ’نا انصافی‘ کرنے والوں کو بلے سے جواب
- نواز شریف کو نکالنے والے عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں، مریم نواز
- انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری روکنے کیلیے قوانین کو مزید سخت کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
- امی کی خواہش تھی اپنا گھر ہو، گاڑی خریدی تو والد روپڑے، حارث رؤف
- نواز شریف نے ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کا ایجنڈا تیار کرلیا، مریم نواز
- اسپین کے نائٹ کلب میں برتھ ڈے پارٹی کے دوران آتشزدگی؛ 13 افراد ہلاک
- جنوبی وزیرستان سے سانپ کی نئی قسم دریافت
- عمران خان کی 9 ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا
- دنیا کیلئے ’’چاچا‘‘ ہوگا مگر میرے لیے . . . بھارتی لڑکی افتخار احمد کی دیوانی ہوگئی
- سیاروں میں خلائی مخلوق کی تلاش اب زیادہ دور نہیں؛ سائنس دان
- کراچی میں یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا
- لاہور؛ 9 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، ریکوری پر مامور رکشہ ڈرائیورساتھیوں سمیت گرفتار
- اسپین کے غار سے ملنے والی سینڈل ہزاروں سال پرانی قرار
- سیڑھیاں چڑھنا فالج کے خطرات کم کرتا ہے، تحقیق
- سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کل ہوگی
- 5 سالہ بیٹے کو قتل کر کے کھا جانے والی ماں کو بری کردیا گیا
- دوابہ پولیس اسٹیشن حملہ؛ اہلکارکی فائرنگ سے ایک خودکش بمبار ہلاک ہوا، ڈی پی او
دھاتوں کے اندر خود مرمتی کی صلاحیت کا انکشاف

(تصویر: سینڈیا نیشنل لیبارٹریز کے)
نیو میکسیکو: ایسے روبوٹ کا خیال جن کو تباہ نہ کیا جاسکے، ٹرمنیٹر فلم کی یاد دلاتا ہے لیکن جلد ہی یہ خیال حقیقت میں تبدیل ہوسکتا ہے کیوں کہ حال ہی میں سائنس دانوں نے پہلی بار ایسی دھات کا مشاہدہ کیا ہے جو انسانی مداخلت کے بغیر خود کی مرمت کرسکتی ہے۔
امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں سامنے آنے والی معلومات، کہ دھاتوں میں پڑی دراڑیں مخصوص کیفیات میں خود بھر سکتی ہیں، نے دھاتوں کے متعلق انسانوں کے خیال کو بدل کر رکھ دیا ہے۔
یہ ایسی دریافت ہے جو اپنے اندر انجینئرنگ کے شعبے میں انقلاب بپا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جس کے نتیجے میں خود کی مرمت کرنے والے انجن، طیارے اور یہاں تک کے روبوٹ بھی وجود میں آسکتے ہیں۔
تحقیق کی سربراہی کرنے والے سینڈیا نیشنل لیبارٹریز کے سائنس دان بریڈ بوائس کا کہنا تھا کہ یہ چیز براہ راست دیکھنا حیرت انگیز تھا۔ محققین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دھاتوں کے اندر خود کی مرمت کی قدرتی صلاحیت موجود ہوتی ہے، کم از کم نینو اسکیل سطح پر فٹیگ ڈیمیج (لوڈنگ کے چکر کے سبب مٹیریل کا کمزور ہونا) کے کیس میں۔
وہ دھاتیں جو بڑے انفرا اسٹرکچر جیسے کہ پل اور طیارے وغیرہ کی تعمیر کے لیے استعمال کی جاتی ہیں ان کو مسلسل شدید دباؤ اور حرکت سے گزرنا پڑتا ہے جس کے سبب وقت کے ساتھ خورد بینی دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔
جہاں یہ فٹیگ ڈیمیج عموماً مشین کے ٹوٹنے کا سبب بنتا ہے وہیں بریڈ بوائس اور ان کے ساتھیوں نے تحقیق میں نینو سائز فریکچر کا 18 نینو میٹر تک بھرتے ہوئے مشاہدہ کیا۔
سائنس دانوں کے لیے یہ دریافت انتہائی غیر متوقع تھی۔ مطالعے میں سائنس دان یہ جاننا چاہتے تھے کہ دباؤ ڈالے جانے پر پلیٹینم کے 40 نینو میٹر چوڑے ٹکڑے پر دراڑیں کیسے پھیلتی ہیں۔ 40 منٹ کے تجربے میں سائنس دانوں نے دراڑیں بھرتے ہوئے دیکھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔