- کراچی؛ کرائے دار نے مالک مکان کو فائرنگ سے زخمی کرکے خودکشی کرلی
- چینی صدر کا پاکستان میں بم حملوں پر صدر مملکت سے اظہارِ تعزیت
- پی سی بی کا ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچز کے انعقاد پر غور
- سرفراز احمد کا ’نا انصافی‘ کرنے والوں کو بلے سے جواب
- نواز شریف کو نکالنے والے عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں، مریم نواز
- انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری روکنے کیلیے قوانین کو مزید سخت کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
- امی کی خواہش تھی اپنا گھر ہو، گاڑی خریدی تو والد روپڑے، حارث رؤف
- نواز شریف نے ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کا ایجنڈا تیار کرلیا، مریم نواز
- اسپین کے نائٹ کلب میں برتھ ڈے پارٹی کے دوران آتشزدگی؛ 13 افراد ہلاک
- جنوبی وزیرستان سے سانپ کی نئی قسم دریافت
- عمران خان کی 9 ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا
- دنیا کیلئے ’’چاچا‘‘ ہوگا مگر میرے لیے . . . بھارتی لڑکی افتخار احمد کی دیوانی ہوگئی
- سیاروں میں خلائی مخلوق کی تلاش اب زیادہ دور نہیں؛ سائنس دان
- کراچی میں یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا
- لاہور؛ 9 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، ریکوری پر مامور رکشہ ڈرائیورساتھیوں سمیت گرفتار
- اسپین کے غار سے ملنے والی سینڈل ہزاروں سال پرانی قرار
- سیڑھیاں چڑھنا فالج کے خطرات کم کرتا ہے، تحقیق
- سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کل ہوگی
- 5 سالہ بیٹے کو قتل کر کے کھا جانے والی ماں کو بری کردیا گیا
- دوابہ پولیس اسٹیشن حملہ؛ اہلکارکی فائرنگ سے ایک خودکش بمبار ہلاک ہوا، ڈی پی او
ایلون مسک کا ٹوئٹر کا ’لوگو‘ تبدیل کرنے کا فیصلہ

ایلون مسک نے ٹوئٹر کے لوگو کو تبدیل کردیا؛ فوٹو: فائل
واشنگٹن: ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کا لوگو تبدیل کر رہے ہیں اور ٹوئٹر کو ایک نئے اور جدید برانڈ کی طرح متعارف کرائیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کو چین کے WeChat کی طرح ایک سُپر ایپ بنانے کے وژن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ہم ٹوئٹر برانڈ اور آہستہ آہستہ تمام پرندوں کو الوداع کہہ دیں گے۔
ایلون مسک نے یہ ارادہ بھی ظاہر کیا کہ اگر آج رات ایک اچھا سا X لوگو پوسٹ کیا جاتا ہے تو یہ لوگو کل پوری دنیا میں لائیو ہو جائے گا اور ایسا بہت پہلے ہی ہوجانا چاہیے تھا۔
یہ خبر پڑھیں : ایلون مسک نے ٹوئٹر کا ’سی ای او‘ ایک کتے کو بنادیا
دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک کی زندگی میں حرف X کافی اہمیت کا حامل رہا ہے وہ اسے اپنے لیے خوش بختی کی علامت سمجھتے ہیں۔
یاد رہے کہ ارب پتی تاجر ایلون مسک نے ٹوئٹر کو گزشتہ برس 44 بلین ڈالر میں خریدا تھا اور کمپنی کو X Corp نامی ایک ادارے میں ضم کر دیا اور ساتھ ہی کئی تبدیلیاں بھی کیں جن میں نمایاں ترین تبدیلی اپریل میں نئی سی ای او لنڈا یاکارینو ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ٹویٹر کا بلیو ٹک والے صارفین سے ماہانہ 1800 روپے فیس لینے کا اعلان
ٹیسلا کمپنی کے ٹائیکون ایلون مسک کے مسلسل متنازع فیصلوں کے باعث ٹوئٹر کو بار بار تکنیکی خرابیوں اور اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں مسلسل کمی کا سامنا رہا ہے۔
آمدنی میں اضافے کے لیے ایلون مسک کی متعارف کردہ ٹوئٹر بلیو پریمیم سبسکرپشن جس کی قیمت $8 فی مہینہ ہے بھی ناکام ثابت ہوئی۔ ٹوئٹر نے رواں ماہ کچھ بلیو سبسکرائبرز کو ٹویٹس کے ساتھ مصروفیت کی مقدار کی بنیاد پر بطور انعام اشتہارات کی آمدنی کا ایک حصہ بھی ادا کرنا شروع کیا ہے۔
ایلون مسک نے حال ہی میں ’’اوپن آرٹی فیشل انٹیلی جنس‘‘ اور گوگل جیسی کمپنیوں پر انسانوں کے لیے خطرات پر غور کیے بغیر روبورٹس اور دیگر پروڈکٹس کو تیار کرنے کا الزام لگانے کے بعد اپنی ایک کمپنی ’’ایکس اے آئی‘‘ کے قیام کا اعلان بھی کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔