پاکستان ٹیم ورلڈکپ 2023 کی فاتح ہوگی، انضمام الحق

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 23 جولائی 2023
(فوٹو: کرک انفو)

(فوٹو: کرک انفو)

  کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان انضمام الحق نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 2023 کا ورلڈکپ جیتنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان ایشیا کپ اور عالمی کپ کیلئے فیورٹ ہے۔ سری لنکا کو ٹیسٹ سیریز میں ہرانے سے ٹیم کا مورال بلند ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور اس کا اچھا کمبینیشن بنا ہوا ہے۔

سابق قومی کپتان نے کہا کہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے ٹیم ورک کی مدد سے ہم ورلڈ کپ اور ایشیا کپ جیت  سکتے ہیں۔ بڑے ایونٹس میں ہمارے کھلاڑی زیادہ محنت اور جذبے کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ یہ امر خوش ائند ہے کہ دونوں میگا ایونٹس بر صغیر میں ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ پرومو؛ بابراعظم کو شامل نہ کرنے پر شعیب اختر مایوس

انضمام الحق نے کہا کہ بابر اعظم پر تنقید ہوتی رہی ہے تاہم اس کی قائدانہ صلاحیتوں میں بتدریج نکھار آرہا ہے۔ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بابراعظم نے بہت اچھی کپتانی کی۔ ٹیسٹ کرکٹ میں کپتان اور کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ آئی سی سی کا آفیشل پرومو جاری، شائقین کی تنقید

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کو کم ٹیسٹ میچز کھیلنے کو ملتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے کھلاڑیوں کو سیکھنے کے مواقع بھی کم ملتے ہیں،صائم ایوب اور محمد حارث جیسے کھلاڑیوں کو ایمرجنگ ٹیم میں کھیل کر اچھا تجربہ ملے گا، ایمرجنگ  کپ میں صاٸم اور حارث کو بھیجنا اچھا فیصلہ تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔