- الیکشن سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ دیکھ رہا ہوں، منظور وسان
- نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، مریم نواز
- امریکا میں 62 سالہ بیوی نے قریب المرگ شوہر کو گولی ماردی
- لاہور چڑیا گھر، سفاری پارک کی اَپ گریڈیشن، سمری الیکشن کمیشن کو ارسال
- ہردیپ سنگھ کے قتل میں کینیڈین وزیراعظم کا بھارت مخالف واضح مؤقف قابل ستائش ہے، سکھ رہنما
- عمران خان کے بغیر کوئی بھی الیکشن غیرآئینی ہوگا، تحریک انصاف
- کوئٹہ پولیس کا بجلی چوری کا الزام لگا کر شہری پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
- خواجہ سراؤں کی مبینہ خرید و فروخت؟
- ایشین گیمز؛ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست
- نیوزی لینڈ کی طرز پر برطانیہ میں بھی سگریٹ پر پابندی کیلیے غور شروع
- کراچی میں فلیٹ میں گیس لیکیج کے دھماکے میں بہن بھائی جھلس کرزخمی
- آشوب چشم؛ پنجاب میں غلط انجیکشن لگنے سے متعدد افراد بینائی سے محروم
- بخار کی دوا پیڈولل سسپشن کا ایک بیچ غیر معیاری قرار
- کراچی میں اقوام متحدہ کے غیرملکی اہلکار سے فون چھیننے والا ملزم گرفتار
- اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے؛ بھارتی میڈیا کی کینیڈا کو ایٹمی حملے کی دھمکی
- افریقی ملک بینن میں اسمگل شدہ پیٹرول کے ڈپو میں آتشزدگی؛ 35 ہلاکتیں
- سرگودھا؛ بگڑے رئیس زادے کی ٹریفک پولیس اہلکار کو کچلنے کی کوشش
- صومالیہ؛ چیک پوسٹ پر بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور45 زخمی
- اچھے پڑوسی کا تعلق قائم ہونے کیلیے دعاگو ہیں؛اسرائیل کا سعودی قومی دن پر پیغام
فلوریڈا میں خرگوشوں کی یلغار سے عوام پریشان

فلوریڈا کے رہائشی پالتوخرگوشوں کی یلغار سے شدید پریشان ہیں۔ فوٹو: بشکریہ فوکس نیوز
فلوریڈا: امریکا میں ایک چھوٹے سے قصبے میں خرگوشوں کی تعداد بڑھنے سے عوام پریشان ہیں جہاں درجنوں خرگوش ایک سے دوسرے مقام پر دوڑتے بھاگتے نظر آرہے ہیں۔
یہ پالتو لائن ہیڈ خرگوش ہیں جو کسی نے پالے ہوں گے اور بعد میں ماحول میں چھوڑ دیا ہوگا۔ اب ان کی تعداد بڑھتے بڑھتے 100 ہوچکی ہے جبکہ وِلٹن مینرز کے علاقے میں گھروں کی تعداد صرف 80 ہے۔ اب اس چھوٹی سی بستی میں ہر جگہ خرگوشوں کے غول دکھائی دیتے ہیں لیکن لوگوں کی اکثریت ان سے بیزار ہے۔
ایک گروہ کا اصرار ہے کہ اگر ان کا بندوبست نہ کیا گیا تو وہ انہیں گولیوں سے ٹھکانے لگا دیں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گھروں کے پائیں باغ میں یہ پھدکتے رہتے ہیں اور بار بار حملہ آور ہو رہے ہیں۔
بعض افراد کا خیال ہے کہ ان جانوروں کو آزادانہ گھومنے پھرنے دیا جائے اور انہیں نہ مارا جائے۔ کچھ افراد نے کہا ہے کہ وہ ان خرگوشوں پر اپنے پالتو سانپ چھوڑ دیں گے جو انہیں نوالہ بنا لیں گے۔
تاہم تمام افراد اس امر پر متفق ہیں کہ محکمہ جنگلی حیات کو اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ دوسری جانب جانوروں کو بچانے والی ایک تنظیم نے اب تک 19 خرگوشوں کو پکڑ کر انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں کھانا پانی دیا جا رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔