- ورلڈکپ؛ بھارتی کمنٹیٹر نے ’شاہین‘ کو بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا
- امریکا میں زہریلی مادہ لے جانے والا ٹرک الٹ گیا؛ 5 افراد ہلاک اور5 زخمی
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھادی، سراج الحق
- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
- ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل
- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
- ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا
- فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار، پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکام
- کراچی میں شہریوں کی فائرنگ سے 3 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 زخمی
- کراچی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان دو سالہ بچہ چھین کر فرار
- مستونگ دھماکے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی
- ورلڈکپ؛ قومی کرکٹرز سے بھارتی فینز کی ملاقات، تصاویر بھی بنوائیں
- ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کی معمولی کمی
- پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کا تجارتی معاہدے پر اتفاق
- کراچی ایئرپورٹ پر 30 کروڑ روپے کی کرسٹل آئس پکڑی گئی
- بھارت میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان
انڈونیشیا میں کتے اور کتیا کی شادی پر 13 ہزار ڈالرخرچ، عوام ناراض

انڈونیشیا میں الاسکا نسل کے بھیڑیئے نما کتوں کی شادی پر 13 ہزار ڈالر سے زائد کی رقم خرچ کی گئی ہے۔ فوٹو: بشکریہ اے پی
جکارتا: انڈونیشیا جیسے ترقی پذیر ملک میں ایک کتے اور کتیا کی شادی پر 13 ہزار ڈالر (بیس لاکھ انڈونیشیائی روپے) کی خطیر رقم کرنے والے خاندان پر عوام نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
یہ شادی جکارتہ کے ایک شاپنگ مال میں ہوئی جہاں شادی کرنے والے خاندان روایتی جاوا طرز کے لباس میں تھے۔ دو خواتین نے دسیوں لاکھوں پاکستانی روپے اس شادی پر خرچ کردیئے۔ اسراف بھری یہ غیر ضروری تقریب ایک ایسے ملک میں کی گئی ہے جہاں امیر و غریب کا فرق بڑھتا جارہا ہے اور عوام تیزی سے خطِ غربت میں جارہے ہیں۔
اس جمعہ کو الاسکا نسل (میلامیوٹس) سے تعلق رکھنے والے ایک کتے اور کتیا کی شادی کی گئی ہے جس میں کئی افراد شریک تھے اور اس پر مجموعی طور پر 13 ہزار 350 ڈالر خرچ کیے گئے تھے۔
لیکن جیسے ہی اس کی خبریں اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں عوام نے اس پر بہت تنقید کی اور یوں عوامی غم و غصے کی ایک لہر ملک بھر میں دوڑ گئی۔ اس کے بعد کتیا کی مالکن اندرا رتناسری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ جاوا تہذیب اور دیگر عوام سے معافی چاہتی ہیں کہ ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔
تاہم کتے کے مالک ویلنٹائن چاہندرا نے کہا ہے کہ اس شادی کا مقصد انڈونیشیائی کلچر کو فروغ دینا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔