- برطانیہ: 8 سالہ بچی کو زندگی بھر دواؤں سے نجات دینے والا ٹراسپلانٹ کامیاب
- کچلاک میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
- 3 سال تک بغیر حاضری کے 16 کمپنیوں سے تنخواہ لینے والی خاتون گرفتار
- مہنگائی کے حساب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، نگراں وزیر تجارت
- سوہنی دھرتی ترسیلاتِ زر پروگرام میں ڈائمنڈ کیٹیگری متعارف
- چیف جسٹس کی سنڈیکیٹ اجلاس میں شرکت؛ قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ
- پاکستان کی ترقی کے لیے 2017 کے سازشیوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، نواز شریف
- نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا
- کینیڈا میں سکھ رہنما قتل کے بعد بی جے پی کے ارکان کے اوسان خطا ہوگئے
- ایشین گیمزوالی بال؛ پاکستان جنوبی کوریا کو شکست دیکرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- روپے کی قدر بہتر ہونے سے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے تک کمی کا امکان
- کراچی کو اسٹریٹ کرائمز سے پاک کرنے کیلیے پولیس اوررینجرز کے مشترکہ آپریشن کی منظوری
- مصنوعی مٹھاس ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق
- 22 ایٹم بموں کی طاقت کے برابر سیارچہ دنیا سے ٹکرانے کی پیشگوئی
- نواز شریف کی واپسی سے متعلق پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد جواب دیں گے، مریم نواز
- بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں کیخلاف خواجہ سرا کمیونٹی کا احتجاج
- ورلڈ کپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان
- کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا
- امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، نگراں وزیراعظم
شدید گرمی میں چڑیا گھر کے جانوروں کے لیے برف اور پانی کا انتظام

فینکس میں تاریخ کی بدترین ہیٹ ویو سے چڑیا گھر کے جانوروں کو بچانے کی سرتوڑ کوششیں کی جارہی ہیں۔ فوٹو: بشکریہ ڈیلی سبا
فینکس: امریکا اس وقت شدید گرمی کی لیپٹ میں ہے۔ فینکس شہر مسلسل 20 روز سے گرمی کی لیپٹ میں ہے اور اوسط درجہ حرارت 43 درجے سینٹی گریڈ ہے۔ اس گرمی سے جانوروں کو بچانے کے لیے ٹھنڈی مٹی، ایئرکنڈیشنر، پانی کے پائپ، برف اور دیگر انتظامات کیے گئے ہیں۔
آرچی نامی یوریشیائی الو کے پنچرے میں شاور نما پائپ لگایا گیا ہے جو اطراف کو ٹھنڈا کرتا رہتا ہے۔ بندروں کے پنجروں میں برف رکھی گئی ہے اور گھوڑوں کو خاص مٹھاس میں ڈوبی ہوئی برف دی جارہی ہے۔
اس کے علاوہ جگہ جگہ پنکھے لگائے گئے ہیں، عمارتوں کو ہنگامی طور پر ایئرکنڈیشنڈ کیا گیا ہے، ٹھنڈا رکھنے والے پیڈ، پائپ اور فوارے لگائے گئے ہیں۔ زائد جگہ پر تالاب بنا کر وہاں سرد پانی بھرا گیا ہے۔
ان میں گلاپاگوس کا قیمتی کچھوا، ایلوس بھی ہے جسے دن میں کئی مرتبہ نہلایا جارہا ہے۔ آرچی نامی الو کے پنجرے میں پھوار نما شاور نصب کیا گیا ہے۔ نایاب گھوڑوں کے لیے جگہ جگہ برف رکھی گئی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گھوڑے اس شدید گرمی میں بیمار یا موت سے ہمکنار ہوسکتے ہیں۔
اس کے علاوہ بندروں کو جو پھل دیئے گئے ہیں انہیں پہلے فریج میں برف بنایا گیا ہے مثلاً انگور کو ڈیپ فریزر میں رکھ کر بندروں کو کھلائے جارہے ہیں تاکہ اندرونی درجہ حرارت کم ہوسکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔