امریکا میں طیارہ گھر پر گر گیا، 3 افراد زخمی

ویب ڈیسک  پير 24 جولائی 2023
طیارہ گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

طیارہ گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

آسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گھر پر گر گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق  طیارہ گرنے کا واقعہ جارج ٹاؤن میں پیش آیا۔  طیارے میں سوار تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جارج ٹاؤن  فائرڈپارٹمنٹ کے مطابق طیارہ گرنے سے زمین پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیونکہ 2 منزلہ مکان خالی تھا۔ جائے حادثہ پرکارروائیاں جاری ہیں۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق  طیارہ گرنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ عوام کو جائے حادثہ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔