الیکشن کمیشن کا اسلام آباد پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کا حکم

ویب ڈیسک  پير 24 جولائی 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد پولیس کو کل چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عدم پیشی پر عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، آج الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد کو عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ توہین الیکشن کیس میں چیئرمین تحریک انصاف پیش نہیں ہوئے تھے جس پر ان کے عدم پیشی پر وارنٹ جاری ہوئے اور اب اس وارنٹ پر لازمی عمل درآمد کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

دریں اثنا الیکشن کمیشن کی جانب سے چئیرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کے معاملے میں آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو پولیس کے لیگل برانچ نے بریفنگ دی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی کی لاہور جا کر گرفتاری کے لیے وزارت داخلہ سے اجازت حاصل کی جائے گی، وزیر داخلہ کی اجازت کے بعد پولیس کو برق رفتاری سے تعمیل کرانے کے لیے بائی ائیر بھی بھیجا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔