- ایران نے تحقیقی سیٹلائٹ چمران-1 کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا
- جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ہی روز میں منکی پاکس کے تین مشتبہ کیسز رپورٹ
- فلسطینی ریاست کے بغیر اسرائیلی منصوبے کی حمایت نہیں کریں گے، متحدہ عرب امارات
- چیمپیئنز ون ڈے کپ: پینتھرز نے ڈولفنز کو 50 رنز سے ہرادیا
- پاک بھارت تعلقات ،مکالمہ اور امن کے امکانات
- کراچی: مل میں سر پر وزنی چیز گرنے سے محنت کش جاں بحق
- کراچی: فائرنگ کے واقعات میں بچہ جاں بحق، دو بھائی زخمی
- مصطفیٰ کمال کا تحریک انصاف کو ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ
- کراچی میں فینسی نمبر پلیٹ اور سیاہ شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم
- لاہور، پولیس اہلکاروں کے قتل اور درجن سے زائد وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار
- پارلیمان کے تقدس کیلئے ضروری ہے ملکی و عوامی مفاد میں قانون سازی ہو، وزیراعظم
- پنجاب کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کیلیے اقدامات کا فیصلہ
- وفاقی پولیس سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کوتنگ کرنے لگی
- کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
- سندھ حکومت نے پیدائش کے اندراج کی سہولت مفت فراہم کرنے کی منظوری دے دی
- ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ میں آئینی عدالت قائم کی جائے گی، اسحاق ڈار کی تصدیق
- موسلا دھار بارش کے بعد تاج محل کی چھت ٹپکنے لگ گئی
- سندھ کابینہ نے مفت برتھ سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی منظوری دیدی
- آئینی ترمیم، حکومت اور پی ٹی آئی کی فضل الرحمان کو حمایت کیلیے منانے کی کوششیں
- پشاور: انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، پراسیکیوٹرز کو مراسلہ
ڈنمارک میں بھی قرآن پاک جلانے کی ناپاک جسارت
کوپن ہیگن: سویڈن کے بعد ڈنمارک کے دارالحکومت میں بھی عراقی سفارت خانے کے سامنے انتہا پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 مظاہرین نے قرآن مجید کے نسخے کو آگ لگا دی۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ‘Danish Patriots’ نامی انتہائی دائیں بازو گروپ سے تعلق رکھنے والے دو افراد نے قرآن مجید کو پیروں سے روندا اور پھر اسے زمین پر پڑے عراقی پرچم کے پاس جلا دیا۔
واقعے کے فوراً بعد عراق کی وزارت خارجہ نے یورپی یونین میں شامل ممالک کے حکام سے مطالبہ کیا کہ نام نہاد آزادی اظہار اور مظاہرے کے حقوق پر جلد از جلد نظر ثانی کی جائے۔
اس سے قبل قوم پرست ڈینش پیٹریاٹس نے گزشتہ ہفتے اسی طرح کا مظاہرہ کیا تھا جس میں فیس بک پر مقدس کتاب کو جلانے کو براہِ راست دکھایا گیا تھا۔ جس کے بعد ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن نے اس کی ’احمقانہ‘ فعل کے طور پر مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ دوسروں کے مذہب کی توہین کرنا ایک شرمناک عمل ہے تاہم یہ کوئی جرم نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ڈنمارک میں اس سے قبل بھی قرآن پاک کو جلانے کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں جس پر مقامی حکومت کی طرف سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں ہے۔ جبکہ چند دنوں قبل سویڈن میں قرآن پاک کو جلانے کی اجازت ملنے کے بعد قرآن نذر آتش کیا گیا تھا جس پر عراق نے سویڈن کے سفیر کو بےدخل کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔