سرفراز نواز کا پاکستانی بولرز کو بلا معاوضہ ریورس سوئنگ سکھانے کا اعلان

اسپورٹس رپورٹر  پير 24 جولائی 2023
سرفراز نواز۔ فوٹو: فائل

سرفراز نواز۔ فوٹو: فائل

 لاہور: سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی بولرز کو ریورس سوئنگ سکھانے کے لیے بلامعاوضہ خدمات پیش کردیں۔

لندن میں مقیم ریورس سوئنگ کے موجد کہلانے والے سرفراز نوز نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی  ذکا اشرف کے نام خط میں تین ہفتوں کے لیے اپنی دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے۔

دائیں ہاتھ کے پیسر نے خط میں لکھا ہے کہ وہ چند دنوں میں پاکستان کے دورے پر آرہے ہیں اور اس دوران وہ پاکستانی بولرز کی کوچنگ کے لیے تین ہفتوں کا وقت نکال سکتے ہیں۔

سرفراز نواز نے واضح کیا کہ اس کا کوئی پیسہ نہیں لوں گا صرف سفری اور قیام کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔ پاکستانی فاسٹ بولرز کو فائن ٹیون کرکے مزید بہتر پرفارمنس لی جاسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔