- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
- ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا
- فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار، پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکام
- کراچی میں شہریوں کی فائرنگ سے 3 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 زخمی
- کراچی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان دو سالہ بچہ چھین کر فرار
- مستونگ دھماکے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی
- ورلڈکپ؛ قومی کرکٹرز سے بھارتی فینز کی ملاقات، تصاویر بھی بنوائیں
- ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کی معمولی کمی
- پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کا تجارتی معاہدے پر اتفاق
- کراچی ایئرپورٹ پر 30 کروڑ روپے کی کرسٹل آئس پکڑی گئی
- بھارت میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان
- داخلی معاشی امور پر فیصلہ سازی کا اختیار بھی ایس آئی ایف سی کے حوالے
- ورلڈکپ؛ کرکٹ پنڈتوں نے پاک بھارت فائنل دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی
- وارم اپ میچ، مچل اسٹارک کی ہیٹ ٹرک
- میانوالی؛ چیک پوسٹ پر حملے میں دو دہشتگرد ہلاک، اہلکار شہید
- ورلڈکپ؛ میسکوٹس کو باقاعدہ نام بھی مل گئے
- سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں ردوبدل کا امکان
- امریکی کانگریس؛ پاکستانی امداد پر پابندی کی کوشش ناکام
کھانسی سیرپ سے بچوں کی ہلاکت؛ گیمبیا کے صدر کا بھارتی حکومت کیخلاف مقدمہ کا عندیہ

—فائل فوٹو
نئی دہلی: بھارت سے درآمد کیے گئے کھانسی کے سیرپ سے 70 بچوں کی موت کے بعد گیمبیا کے صدر نے آلودہ سیرپ درآمد کنندہ گان سمیت بھارتی حکومت کے خلاف مقدمہ کی ہدایت کردی۔
خیال رہے کہ گزشتہ نومبر میں گیمبیا میں 2 برس سے چھوٹے بچوں کی بھارت سے درآمد شدہ کھانسی کے سیرپ سے موت کے بعد ٹاکس فورس تشکیل دی گئی تھی جس نے مکمل جھان بین کے بعد رواں برس مارچ میں اپنی رپورٹ پیش کی۔
ٹاسک فورس کے مطابق گیمبیا کی حکومت کو وزارت انصاف کے ذریعے فوری طور پر اٹلانٹک فارماسیوٹیکلز (درآمد کنندہ)، میڈن فارماسیوٹیکلز (بھارتی مینوفیکچرر) اور بھارتی حکومت کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جائے تاکہ متاثرین کے خاندانوں کی جانب سے ازالہ کیا جا سکے۔
گیمبیا کی حکومت نے ٹاسک فورس کی سفارش کو منظور کرلیا ہے اور بھارت کی ادویات ساز کمپنی اور امریکا میں موجود درآمد کنندہ اٹلانٹک فارماسیوٹیکلز کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جس نے گیمبیا کے لیے بھارتی صنعت کار سے دوائیں خریدی تھیں۔
واضح رہے کہ پانچویں سائنسی رپورٹ ہے جس کے نتائج اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ بھارتی فرم کی مصنوعات انتہائی زہریلے کیمیکلز ڈائیتھیلین گلائکول (ڈی ای جی) اور ایتھیلین گلائکول (ای جی) سے آلودہ تھیں۔ تاہم بھارتی حکومت نے واضح طور پر مقامی فرم کے کسی بھی عمل کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔
یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ سال دسمبر میں غیر معیاری بھارتی ادویات پر گلوبل الرٹ بھی جاری کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔