- پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوئی سوچ نہیں پائی جاتی، نگراں وزیر خارجہ
- مریم نواز سے مشابہت رکھنے والی اماراتی وزیر کی ویڈیو وائرل
- عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ آمدن سے سپریم کورٹ کو حصہ ملے گا؟ چیف جسٹس
- ہماری مہمان نوازی سے حیران ہیں کافی لوگ! عرفان پٹھان کا طنز
- پشاور؛ خواجہ سراء کے قتل میں ملوث دوست گرفتار
- ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ ہوگا یا نہیں؟ پشاور ہائی کورٹ منگل کو فیصلہ سنائے گی
- خیبرپختونخوا کابینہ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرنے کی منظوری دیدی
- پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب گوادر سے گرفتار
- پوتے پوتیاں پیسوں میں ڈنڈی مارتے ہیں، دادی حساب سیکھنے اسکول پہنچ گئیں
- سپریم کورٹ؛ بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ شامل کرنے کا کیس سماعت کیلیے مقرر
- توہین عدالت کیس؛ ڈی سی اسلام آباد کا جسٹس بابر کو اپروچ کرنے کا انکشاف
- دنوشکا گوناتلکے کو عدالت نے ریپ الزامات سے بری کردیا
- ’’کنٹریکٹ کپ‘‘ کا خوشگوار اختتام
- لبنان میں داعش کے امیر عماد یاسین کو 160 سال قید کی سزا
- ورلڈکپ؛ بھارت نے حیدرآباد میں قومی ٹیم کیلئے کیا خصوصی انتظامات کیے؟
- سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا بچے کی زبان پر کیل رکھ کر تشدد
- پشاور؛ گرمی سے پریشان نشئی اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا، ویڈیو وائرل
- سپریم کورٹ کا فیض آباد دھرنا مظاہرین سے کیا گیا معاہدہ ریکارڈ پر لانے کا حکم
- شیریں مزاری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم
- سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا
پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائے گا، آرمی چیف

فوٹو: فائل
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی اور پاکستان کو موجودہ بحران سے نکال کر دم لیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خانیوال ماڈل ایگریکلچر فارم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پاک فوج کے سپاہ سالار نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ پاک فوج کو اپنی قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آرمی چیف سے کمانڈر سینٹ کام کی ملاقات، علاقائی سلامتی صورتحال پر گفتگو
انہوں نے کہا کہ پاکستانی غیرت مند ، غیور اور باصلاحیت قوم ہے، تمام پاکستانیوں نے بھکاری کا کشکول باہر اُٹھاکر پھینکنا ہے، ہمیں دنیا کی کوئی طاقت ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، پاکستان میں زرعی انقلاب آکر رہے گا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم اس ماڈل فارم کی طرز کے جدید فارم بنائیں گے جس سے چھوٹے کسان کو فائدہ ہوگا اور گرین انیشیٹووکا یہ دائرہ کار پورے پاکستان میں پھیلایا جائے گا ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، عوام اور ریاست کا رشتہ محبت اور احترام کا ہے۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، سیکیورٹی کے بغیر معیشت اور معیشت کے بغیر سیکیورٹی نا گزیر ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔