- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
- ٹِک ٹاک نے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
- معلم کے تشدد سے زخمی ہونے والا زیرِعلاج لڑکا دم توڑ گیا
- اسلام آباد ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 5 دن کیلیے بند رہے گا
- بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری؛ 18 روز کے دوران 3674 مقدمات درج
- کالج سے بیدخلی کا چھپانے کیلیے ماں کو قتل کرنے والی طالبہ پر فرد جرم عائد
- کراچی میں طیاروں پر لیزر لائٹس مارنے کے واقعات میں پھر اضافہ
- الیکشن سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ دیکھ رہا ہوں، منظور وسان
- نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، مریم نواز
- امریکا میں 62 سالہ بیوی نے قریب المرگ شوہر کو گولی ماردی
- لاہور چڑیا گھر، سفاری پارک کی اَپ گریڈیشن، سمری الیکشن کمیشن کو ارسال
- ہردیپ سنگھ کے قتل میں کینیڈین وزیراعظم کا بھارت مخالف واضح مؤقف قابل ستائش ہے، سکھ رہنما
- عمران خان کے بغیر کوئی بھی الیکشن غیرآئینی ہوگا، تحریک انصاف
- کوئٹہ پولیس کا بجلی چوری کا الزام لگا کر شہری پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
- خواجہ سراؤں کی مبینہ خرید و فروخت؟
- ایشین گیمز؛ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست
- نیوزی لینڈ کی طرز پر برطانیہ میں بھی سگریٹ پر پابندی کیلیے غور شروع
ہر کرسی کو ایئر کنڈیشنر بنانے والی پوشاک

تصویر میں دکھائی دینے والی پوشاک ایکٹو، ہرکرسی کو ایئرکنڈیشنر میں بدل سکتی ہے۔ فوٹو: بشکریہ انڈی گوگو
نیویارک: ہم پکنک یا سمندر کے کنارے کھلی فضا میں بیٹھنا چاہتے ہیں لیکن گرمی ہمیں بے حال کر دیتی ہے۔ اسی تناظر میں ایکٹوکول نامی ایک چادر نما ایجاد بنائی گئی ہے جسے ہر کرسی پر رکھ کر اسے ٹھنڈی نشست میں بدلا جاسکتا ہے۔ سخت گرمی میں ایکٹوکول کسی بھی کرسی کو سات درجے سینٹی گریڈ تک سرد کر دیتی ہے اور یہ عمل سیکنڈوں میں ممکن ہوتا ہے۔
ایکٹوکول ایک پیڈ کی طرح ہے جسے کسی بھی موقع پر کسی بھی قسم کی کرسی پر چڑھایا جاسکتا ہے۔ اسے لگانے کے بعد ایکٹوکول 300 پونڈ یعنی 136 کلوگرام وزن سہار سکتی ہے۔ اسے اے سی چیئر نامی کمپنی نے سات سال کی محنت کے بعد تیار کیا ہے۔
اب آپ جھیل کنارے بیٹھے ہوں، کسی خیمے کے باہر ہوں یا موسمِ گرما کی چھٹیاں سمندر کنارے گزار رہے ہوں، ایکٹو آپ کو ایئر کنڈیشنڈ ماحول فرام کرتی ہے۔ یہاں تک کہ اس کے اوپر لگی چھتری بھی ٹھنڈی ہوا پھینکتی ہے اور دھوپ سے بچاتی ہے۔ اس چھتری کو سن کینوپی کا نام دیا گیا ہے۔
لیکن اس کے اندر جھانکیں تو یہ ایک شاندار ایجاد ہے۔ ایکٹو نامی چادر نما پیڈ کے اندر 54 فٹ طویل لائنیں ہیں جو ہر گوشے تک ٹھنڈی ہوا پھینکتی ہیں۔ یہ ٹھنڈی ہوا آرکٹیکا کولنگ پمپس سے یہاں تک آتی ہیں۔ اسطرح کرسی ایک کولر کی ٹھنڈک لے کر اسے اطراف میں سردی پیدا کرنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ صرف ایک مںٹ میں پوری کرسی ایئرکنڈیشنر بن جاتی ہے اور سخت گرمی میں بھی خوشگوار ٹھنڈک کا احساس ہوتا ہے۔
اس کے لیے اضافی کولرخریدنے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ روایتی ایئرکولر سے یہ ٹھنڈک لیتا ہے۔ ایکٹوکو 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ باآسانی چلایا جاسکتا ہے۔ صرف ایک بٹن دباتے ہیں ہرکرسی سردخانہ بن جاتی ہے۔ تاہم درجہ حرارت کو تین طرح سےکنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
ایک کرسی کے ایئرکنڈیشنڈ پوشاک کی قیمت 147 ڈالر رکھی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔