- فیصل آباد میں 9 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ملزم گرفتار
- سینٹرل کنٹریکٹ سے مطمئن اور خوش ہوں، بابراعظم
- نئی حلقہ بندیوں میں خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم ہوگئیں
- بیمار ماں کے ساتھ سرکاری اسپتال آنے والی لڑکی سے وارڈ بوائے کی مبینہ زیادتی
- کراچی کیلیے بجلی مزید 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی
- پسند کی شادی سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر وضاحتی بیان جاری
- بلوچستان بڑی تباہی سے بچ گیا، گاڑی سے اسلحے کی بڑی کھیپ اور دھماکا خیز مواد برآمد
- نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے شہریوں کے مسائل جاننے کیلیے ای کچہری کا انعقاد
- ایشین گیمز مینز اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی
- ورلڈکپ میں شرکت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم بھارت پہنچ گئی
- مارکیٹ میں غیر معیاری آئی ڈراپس کی موجودگی کا انکشاف
- ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے متحد ہیں، آرمی چیف
- سرچ انجن ’گوگل‘ 25 برس کا ہوگیا
- بھیڑوں کا ریوڑ 272 کلو بھنگ چٹ کر گیا
- بیت المقدس کو ہی فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کیا جائے، سعودی عرب
- شمالی کوریا نے سیاہ فام امریکی فوجی کو پناہ دینے کے بجائے ڈیپورٹ کردیا
- گذشتہ مالی سال ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کی مالیت میں 81 فیصد اضافہ ہوا،اسٹیٹ بینک
- بیرون ملک میں 90 فیصد گرفتار بھکاریوں کا تعلق پاکستان سے ہے، رپورٹ
- کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان: بابر، رضوان اور شاہین اے کیٹیگری میں شامل
- ہردیپ سنگھ قتل کیس میں بھارت نے کینیڈا سے تعاون پر آمادگی ظاہر کردی
پاکستانی گلابی نمک کی چین میں مقبولیت بڑھ گئی

پاکستان شوگر کنفیکشنری کی برآمدات 18 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں، غلام قادر (فوٹو : فائل)
اسلام آباد: چین میں پاکستانی گلابی نمک کی مقبولیت بڑھ رہی ہے جب کہ شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے کہا کہ پاکستان اپنی مارکیٹنگ اور پیکیجنگ کو بہتر بنا کر چین کو اپنی برآمدات مزید بڑھا سکتا ہے۔
گوادر پرو کے مطابق چین کے کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن سے معلوم ہوا ہے کہ 2021 میں چین کو پاکستانی ہمالیائی گلابی نمک کی برآمد 4,968,223 ڈالر اور 2022 میں 5,747,492 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس سال کی پہلی ششماہی میں چین کو پاکستانی ہمالیائی گلابی نمک کی برآمدات 2,694,493 ڈالر تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی تاریخ میں پہلی بار 15جولائی تک کپاس کی پیداوار 8لاکھ 58ہزار
سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اسماعیل ستار نے بتایا کہ گلابی نمک کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستانی حکومت کے ساتھ ایکسپلائرز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چین میں پاکستان کے اعزازی انویسٹمنٹ قونصلر وانگ زیہائی نے ویبنار میں روشنی ڈالی کہ پنک سالٹ لیمپ ایک ایئر پیوریفائر کی طرح کام کرتا ہے، بیکٹیریا کو مارتا ہے اور دھول، الرجین، دھواں، بدبو اور مولڈ اسپورز کو دور کرتا ہے۔
مزیدبرآں بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل قونصلر غلام قادر نے کہا ہے کہ 2023 کے پہلے چھ ماہ میں پاکستان کی چینی اور شوگر کنفیکشنری کی برآمدات 18 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔