کراچی میں بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں گر کر بچہ جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  منگل 25 جولائی 2023
بچے کے ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا فوٹو:فائل

بچے کے ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا فوٹو:فائل

  کراچی: اتحاد ٹاؤن میں بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں گر کر 10 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ۔ 

محمد خان کالونی بلدیہ پاکستان ہوٹل کے قریب پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک بچہ بارش کے پانی سے بھرے گڑھے میں گرنے سے جاں بحق ہوگیا۔

لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لائی گئی ، ایدھی حکام کے مطابق متوفی بچے کی شناخت 10 سالہ شہاد اللہ ولد کلیم اللہ کے نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق متوفی بچے کے ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا اور لاش اپنے ہمراہ لے گئے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔