گھریلو ملازمہ پر تشدد، جج کی اہلیہ پر مقدمہ درج

ویب ڈیسک  منگل 25 جولائی 2023
جج کی اہلیہ کے تشدد سے بچی کا دانت، ناک بازو اور پسلیاں ٹوٹ گئیں

جج کی اہلیہ کے تشدد سے بچی کا دانت، ناک بازو اور پسلیاں ٹوٹ گئیں

 اسلام آباد: وفاقی پولیس نے کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے پر تھانہ ہمک میں سول جج کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

وفاقی پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جس میں حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کی دفعات شامل کر لی گئیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق 14 سالہ رضوانہ دس ہزار روپے کے عوض چھ ماہ سے سول جج کے گھر ملازمہ تھی، بچی سے ملاقات کے لیے آنے پر معلوم ہوا کہ وہ حبس بے جا میں بدترین تشدد کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جج کی بیوی کا گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد

ترجمان وفاقی پولیس کے مطابق جج کی اہلیہ کے تشدد سے بچی کا دانت، ناک بازو اور پسلیاں ٹوٹ گئیں، ملزمہ نے بچی پر ڈنڈوں، سوٹوں اور چمچوں سے تشدد کیا، ملزمہ کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔