بی آر ٹی پشاور کرپشن؛ نیب کو ٹھیکیدار کی گرفتاری سے روک دیا گیا

ویب ڈیسک  منگل 25 جولائی 2023
عدالت نے نیب کو ٹھیکداروں کی گرفتاری سے روکتے ہوئے نیب سے تفصیلی جواب طلب کرلیا

عدالت نے نیب کو ٹھیکداروں کی گرفتاری سے روکتے ہوئے نیب سے تفصیلی جواب طلب کرلیا

پشاور ہائیکورٹ نے بی آر ٹی پشاور کرپشن کیس میں نیب کو ٹھیکدار کی گرفتاری سے روک دیا۔

ہائیکورٹ میں بی آر ٹی ٹھیکیداروں کی نیب انکوائری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے نیب کو ٹھیکدار کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ہدایت کی کہ نیب انکوائری کریں لیکن درخواست گزار کو گرفتار نہ کیا جائے۔

درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیے کہ نیب نے بی آر ٹی انکوائری شروع کی ہے اور ضروری معلومات فراہم کرنے کاکہا ہے، 2017 میں بی آر ٹی کے خلاف رٹ دائر ہوئی لیکن عدالت نے کنٹریکٹ کو شفاف قرار دیا تھا، بی آر ٹی کنٹریکٹ قانون کے مطابق ہوئے ہیں، نیب لاگت بڑھنے پر بھی انکوائری کررہا ہے، حالانکہ قیمت میں اضافہ عام بات ہے، نیب ہر چیز میں مداخلت کا مجاز نہیں، وہ مٹیریل بھی چیک کررہا ہے، ان ٹھیکہ داروں کو ہراساں کیا جارہا ہے، سابقہ انکوائریز میں کہیں ثابت نہیں ہوا کہ کسی نے مالی فائدہ لیا ہو، موجودہ انکوئری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے کہنے پر کی گئی، جو یہ حکم دینے کا مجاز نہیں۔

عدالت نے نیب کو ٹھیکداروں کی گرفتاری سے روکتے ہوئے نیب سے تفصیلی جواب طلب کرلیا اور سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔