- ’’ورلڈکپ؛ کپتان بابراعظم کو جارحانہ باڈی لینگویج اپنانا ہوگی‘‘
- گجرات میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ، نیکیاں فروخت کرنیوالا گرفتار
- ٹانگوں سے محروم غانم المفتاح نے ہاتھوں سے چلتے ہوئے طواف کیا
- اسلام آباد؛ سی ٹی ڈی کا حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن، 800 افغان باشندے گرفتار
- ورلڈکپ؛ بھارتی کمنٹیٹر نے ’شاہین‘ کو بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا
- امریکا میں زہریلی مادہ لے جانے والا ٹرک الٹ گیا؛ 5 افراد ہلاک اور5 زخمی
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھادی، سراج الحق
- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
- ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل
- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
- ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا
- فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار، پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکام
- کراچی میں شہریوں کی فائرنگ سے 3 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 زخمی
- کراچی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان دو سالہ بچہ چھین کر فرار
- مستونگ دھماکے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی
- ورلڈکپ؛ قومی کرکٹرز سے بھارتی فینز کی ملاقات، تصاویر بھی بنوائیں
ہریتھک روشن کون سی فلم کے بعد ایکٹنگ چھوڑنا چاہتے تھے؟

سخت محنت اور اچھائی پر سے یقین اٹھ گیا تھا، ہریتھک روشن:فوٹو:فائل
ممبئی: بالی ووڈ ہیرو ہریتھک روشن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی سپر ہٹ فلم ’ کہو نا پیار ہے‘ کے بعد اداکاری چھوڑنا چاہتے تھے۔
اداکار ہریتھک روشن نے فلم ’ کہو نا پیار ہے‘ سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور اس فلم سے ہریتھک روشن نہ صرف راتوں رات سپر اسٹار بن گئے تھے بلکہ فلم نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔
اب ہریتھک روشن کے بارے میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ ’ کہو نا پیار ہے‘ کی غیر معمولی کامیابی کے باوجود اداکاری کو خیر باد کہنا چاہتے تھے۔
ہریتھک روشن نے ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب دو حملہ آوروں نے ان کے والد سینئر اداکار اور ڈائریکٹر راکیش روشن کو گولیاں ماریں تو انہوں نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔
مزید پڑھیں: کیا ہریتھک روشن خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں؟
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعہ کے بعد سے میرا سخت محنت اور دنیا میں موجود اچھائی سے یقین ختم ہوگیا تھا اور میں اس وقت سب کچھ چھوڑ دینا چاہتا تھا جب میرے لیے اچھا ہونے جا رہا تھا۔
ہریتھک روشن کے مطابق یہ مداحوں اور فلم انڈسٹری میں موجود دوستوں کی حمایت، پیار اور خلوص تھا جس نے مجھے ہار نہ ماننے اور حوصلہ نہ چھوڑنے سے روکا۔ مشکل وقت میں مداحوں اور دوستوں نے مجھے احساس دلایا کہ میں تنہا نہیں ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔