- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
- ٹِک ٹاک نے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
- معلم کے تشدد سے زخمی ہونے والا زیرِعلاج لڑکا دم توڑ گیا
- اسلام آباد ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 5 دن کیلیے بند رہے گا
- بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری؛ 18 روز کے دوران 3674 مقدمات درج
- کالج سے بیدخلی کا چھپانے کیلیے ماں کو قتل کرنے والی طالبہ پر فرد جرم عائد
- کراچی میں طیاروں پر لیزر لائٹس مارنے کے واقعات میں پھر اضافہ
- الیکشن سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ دیکھ رہا ہوں، منظور وسان
- نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، مریم نواز
- امریکا میں 62 سالہ بیوی نے قریب المرگ شوہر کو گولی ماردی
- لاہور چڑیا گھر، سفاری پارک کی اَپ گریڈیشن، سمری الیکشن کمیشن کو ارسال
- ہردیپ سنگھ کے قتل میں کینیڈین وزیراعظم کا بھارت مخالف واضح مؤقف قابل ستائش ہے، سکھ رہنما
- عمران خان کے بغیر کوئی بھی الیکشن غیرآئینی ہوگا، تحریک انصاف
- کوئٹہ پولیس کا بجلی چوری کا الزام لگا کر شہری پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
- خواجہ سراؤں کی مبینہ خرید و فروخت؟
- ایشین گیمز؛ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست
- نیوزی لینڈ کی طرز پر برطانیہ میں بھی سگریٹ پر پابندی کیلیے غور شروع
- کراچی میں فلیٹ میں گیس لیکیج کے دھماکے میں بہن بھائی جھلس کرزخمی
الجزائر کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو؛ 10فوجیوں سمیت 34 افراد ہلاک

جنگلات میں لگی آگ سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے؛ فوٹو: فائل
الجزائر سٹی: الجزائر کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 10 فوجی بھی شامل ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر کے جنگلات میں ہونے والی آتشزدگی پر قابو پانے کے لیے 8 ہزار فائر فائٹرز مسلسل مصروف عمل ہیں۔ ریسکیو کے دوران 1500 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔
اتنی بڑی تعداد میں فائڑ فائٹرز کی انتھک محنت کے باوجود تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد 34 تک جا پہنچی جب کہ 100 کے قریب زخمی ہیں۔
زیادہ تر ہلاکتیں خوفناک آگ میں جھلس جانے کے باعث ہوئی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں ایک درجن سے زائد افراد کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
خیال رہے کہ الجزائر کے جنگلات میں 97 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔ سیکڑوں درخت جل کر راکھ کا ڈھیر ہوگئے اور جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچا۔ درجہ حرارت 51 ڈگری تک پہنچ گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔