شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کا پہلا گانا کب ریلیز ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

ویب ڈیسک  منگل 25 جولائی 2023
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بلاک بسٹر ’پٹھان‘ کی تاریخ ساز کامیابی کے بعد مداحوں کو بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کا بے صبری سے انتظار ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ ’جوان‘ انڈسٹری میں کامیابی کے  نئے سنگ میل طے کرے گی۔ 

ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ٹیزر جاری ہونے کے بعد مداحوں کو فلم کے ٹریلر اور گانوں کی ریلیز کا انتظار ہے اور اب ’جوان‘ کے پہلے گانے کے ریلیز ہونے کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ’جوان‘ کے ٹریلر کے ریلیز سے قبل فلم کا ایک گانا جاری کیا جائے گا جس کا عنوان ’زندہ بندہ‘ ہے۔

’جوان‘ کے فلم میکرز کا خیال ہے کہ گانے کے شاندار مناظر اور شاہ رخ خان کی پرفارمنس سے شائقین کو بہت لطف ملے گا اور فلم شہرت کی نئی بلندیوں تک پہنچ  جائے گی۔

ذرائع کے مطابق گانے کی حتمی تاریخ کا تعین ابھی نہیں کیا گیا ہے لیکن اسے اگست کے پہلے ہفتے تک ریلیز کردیا جائے گا۔

2023 شاہ رخ خان کیلئے بہت کامیابی کا برس بن رہا ہے اور اس سال ان کی پہلی فلم ’پٹھان‘ بلاک بسٹر ثابت ہوئی، ستمبر میں ’جوان‘ جبکہ دسمبر میں راج کمار ہیرانی کی ’ڈنکی‘ ریلیز ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔