جمرود کی مسجد میں خودکش بم دھماکے کی ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک  منگل 25 جولائی 2023
فوٹو: ویڈیو گریب

فوٹو: ویڈیو گریب

جمرود: ضلع خیبر کے علاقے جمرود کی مسجد میں خودکش بم دھماکے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا کہ جیسے ہی ایڈیشنل ایس ایچ او تلاشی کیلئے مسجد کے صحن میں موجود کھڑکی کے قریب پہنچتے ہیں تو اچانک زور دار دھماکہ ہوجاتا ہے۔

دھماکا اتنا شدید تھا کہ چند سیکنڈ میں پوری مسجد مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ دھماکے کے وقت مسجد میں کوئی بھی عام نمازی موجود نہیں تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خفیہ اداروں کی جانب سے الرٹ جاری ہونے کے بعد ضلع خیبر کی پولیس کو دو دہشت گردوں کی مذکورہ مسجد میں موجودگی کی اطلاع دی گئی تھی۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسجد میں موجود دہشت گردوں کو پکڑنے کی کوشش کی، اسی دوران ایک دہشت گرد نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا جس پر اسے پکڑنے کے لیے وہاں موجود ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہوگئے۔

دوسرا خودکش حملہ آور فرار ہو گیا جسے سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے بعد گرفتار کرلیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔