بھارتی خاتون انجو کی شادی سے پاکستانی حکومت کا کوئی تعلق نہیں، فیروز جمال

اسٹاف رپورٹر  منگل 25 جولائی 2023
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 پشاور: خیبرپختونخوا کے نگراں وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے بھارتی خاتون انجو کی پاکستان میں شادی کو نجی معاملہ قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا سے بات چیت میں فیروز جمال شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی خاتون انجو بھارت سے پاکستان قانونی طریقے سے آئیں اور اس نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان نصر اللّٰہ سے نکاح کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے، انجو این او سی لے کر دیر بالا گئیں جس کے متعلق پولیس سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان آئی بھارتی لڑکی انجو نے اسلام قبول کرکے کورٹ میرج کرلی

نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا وہ انجو کو یہاں آکر شادی کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، پختون مہمان نواز ہیں اور وہ اپنے کلچر کے مطابق خاتون کو عزت دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔