- مصر؛ تیز رفتار ٹرین میں بچی کی پیدائش
- کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقوں کے نمبرز تبدیل
- کراچی میں نالوں میں کچرا پھینکنے والے افغانیوں کے خلاف آپریشن
- ’’ورلڈکپ؛ کپتان بابراعظم کو جارحانہ باڈی لینگویج اپنانا ہوگی‘‘
- گجرات میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ، نیکیاں فروخت کرنیوالا گرفتار
- ٹانگوں سے محروم غانم المفتاح نے ہاتھوں سے چلتے ہوئے طواف کیا
- اسلام آباد؛ سی ٹی ڈی کا حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن، 800 افغان باشندے گرفتار
- ورلڈکپ؛ بھارتی کمنٹیٹر نے ’شاہین‘ کو بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا
- امریکا میں زہریلی مادہ لے جانے والا ٹرک الٹ گیا؛ 5 افراد ہلاک اور5 زخمی
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھادی، سراج الحق
- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
- ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل
- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
- ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا
- فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار، پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکام
- کراچی میں شہریوں کی فائرنگ سے 3 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 زخمی
دنیا کے چند دور دراز مقامات پر بنے گھر
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/07/2515454-vbvbbb-1690304480-676-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
ٹریفک کا شور، چیختے چلاتے پڑوسیوں اور روزمرہ کے تھکا دینے والے معمولات کے دوران ہم میں سے بہت سے لوگ ان جھمیلوں سے دور کہیں پرسکون جگہ پر رہنے کے خواب دیکھتے ہونگے۔
اگرچہ دنیا سے کٹ کر الگ تھلگ کسی جگہ پر سیر و سیاحت کی خواہش معمول کی بات ہے لیکن کچھ لوگ اس خواہش کو مستقل حقیقت بنا لیتے ہیں جس کی چند مثالیں درج ذیل ہیں۔
1) کولوراڈو، امریکا: یہ ماربل نامی ایک چھوٹے سے قصبے جس کی آبادی 130 افراد پر مشتمل ہے، سے تھوڑی دوری پر ایلک پہاڑوں کے قرب میں واقع ہے۔
2) جیورجیا: خطے ایمیریٹی کے دور دراز مقام پر یہ تعمیر کی گئی ہے۔ چوٹی پر بنے اس چرچ تک پہنچنے کیلئے 20 منٹ تک سیڑھی چڑھنی پڑتی ہے۔
3) پرتگال: اس گھر کا نام کاسا ڈو پینیڈو ہے جسے Fafe نامی پہاڑی سلسلوں کے دامن میں 1974 میں تعمیر کیا گیا تھا۔
4) اسکاٹ لینڈ: لہلہاتی شاداب زمین اور سرسبز پہاڑوں میں بنا یہ گھر گلینکو نامی علاقے میں واقع ہے۔
5) آئس لینڈ: جنوبی حصے میں واقع ایتلیوائی میں آخری بار لوگ 100 سال پہلے رہائش پذیر تھے۔ اب یہ علاقہ مکمل طور پر خالی ہے سوائے اس گھر کے۔
6) اٹلی: یہ تعمیر نہ صرف دنیا کے چند دور دراز مقام پر کی گئی ہے بلکہ یہ اپنی نوعیت کی انوکھی تعمیر بھی ہے۔ باقاعدہ ایک پہاڑ کے درمیان واقع یہ تعمیر شمالی اٹلی کے ٹرینٹو صوبے کی لینو نامی وادی میں ہے اور لیگو ڈی سان کولمبانو جھیل کے قریب ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔