- داخلی معاشی امور پر فیصلہ سازی کا اختیار بھی ایس آئی ایف سی کے حوالے
- ورلڈکپ؛ کرکٹ پنڈتوں نے پاک بھارت فائنل دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی
- وارم اپ میچ، مچل اسٹارک کی ہیٹ ٹرک
- میانوالی؛ چیک پوسٹ پر حملے میں دو دہشتگرد ہلاک، اہلکار شہید
- ورلڈکپ؛ میسکوٹس کو باقاعدہ نام بھی مل گئے
- سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں ردوبدل کا امکان
- امریکی کانگریس؛ پاکستانی امداد پر پابندی کی کوشش ناکام
- فرانس نے آئی فون 12 کے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی منظوری دے دی
- بھارت میں جرمن سفیر نے اخباری اشتہار میں مضحکہ خیز غلطی کی نشاندہی کردی
- مالدیپ: صدارتی انتخابات، چین کے حامی امیدوار محمد معیزو نے میدان مار لیا
- ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گیارہ روپے فی لیٹر تک کمی کا اعلان
- عبدالرزاق کی جارحانہ بیٹنگ، پاکستان ویٹرنز گلوبل کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
- مقبوضہ مغربی کنارہ: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید
- دہشت گرد اور اُنکے سہولت کار خوارج ہیں جنکا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، آرمی چیف
- اداکار آغا علی اور حنا الطاف کے درمیان علیحدگی کی افواہیں پھر گرم
- حکومت کا عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
- کراچی میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے عالم دین شہید
- یوکرینی شہری نے دانتوں سے گاڑیاں کھینچ کر دو ریکارڈ بنادیے
- وزن کنٹرول میں رکھنا اور تندرستی، صحت مند گُردوں کی ضمانت
اوباما کے خانسامہ کی لاش رہائشگاہ کے پاس سے برآمد
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/07/2515511-tafaricampbellwhchef-1690319777-998-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
میسا چوسٹس: مارتھاز وائن یارڈ میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کی رہائش گاہ کے قریب جھیل سے لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت اُن کے خاندانی شیف طفاری کیمبل کے طور پر ہوئی ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس کی اسٹیٹ پولیس نے بتایا کہ اوباما کی رہائش اگرچہ مارتھا کے وائن یارڈ میں ہی ہے تاہم کیمبل کی موت کے وقت اوباما خاندان گھر پر موجود نہیں تھا۔ کیمبل رہاش گاہ کے قریب جھیل میں پیڈل بورڈنگ کررہے تھے جب وہ ڈوبے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ امدادی اہلکاروں نے رات بھر جھیل میں کیمبل کی تلاش میں گھنٹوں گزارے ۔ تلاش کرنے والوں میں غوطہ خور، ہیلی کاپٹرز اور کشتی کا عملہ شامل تھا۔ لاش ساحل سے تقریباً 100 فٹ کے فاصلے پر ایک تالاب سے آٹھ فٹ کی گہرائی میں برآمد ہوئی۔
باراک اوباما اور ان کی اہلیہ میشیل اوباما نے مشترکہ بیان میں بتایا کہ 45 سالہ طفاری کیمبل وائٹ ہاؤس میں کام کرتے تھے اور اوباما انہیں اپنے خاندان کا حصہ سمجھتے تھے۔ جب اوباما وائٹ ہاؤس چھوڑ رہے تھے تو انھوں نے طفاری سے کہا کہ وہ ان کے لیے کام کرتے رہیں۔ اوباما کا کہنا تھا کہ طفاری شروع سے ہماری زندگی کا حصہ رہے اور ہمیں ان کے چلے جانے کا بہت دکھ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔