- ورلڈ کپ : پاکستانیوں کو ویزے نہ ملنے پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط
- پلاسٹک ذرات سے آلودہ بارشیں اشیا خوردونوش متاثر کررہی ہیں، محققین
- فضائی آلودگی پانچ دنوں کے اندر فالج کے خطرات میں اضافہ کر سکتی ہے
- گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کے ملزم سرجن کو مسلح افراد پولیس سے چھڑا کر لے گئے
- ہمیں معلوم ہے دہشت گردی کون کررہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے، وزیر داخلہ
- نواز شریف کی لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی
- سینیٹر افنان اللہ خان نے شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج کرادیا
- شادی سے انکار پر عیسائی لڑکی کا قتل، مسلمان لڑکے کو 25 سال قید کا حکم
- پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران آشوب چشم کے 10 ہزار نئے مریض رپورٹ
- آئی ایم ایف کا ٹیکس وصولیوں میں ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار
- برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارے میں داخلے سے روک دیا گیا
- نیوزی لینڈ کیخلاف ورام اَپ میچ میں شکست؛ رضوان نے ’جواز‘ پیش کردیا
- مستونگ دھماکے میں شہدا کی تعداد 59 ہوگئی، بلوچستان میں 3 روزہ سوگ
- انتشار انگیز گفتگو کیس؛ مریم اورنگزیب و دیگر انسداد دہشتگردی عدالت طلب
- بھارتی صحافی نے بھی پاکستان کی ناقص فیلڈنگ، بالنگ پر سوال اٹھادیا
- ہنگو؛ مسجد میں خودکش دھماکے کا مقدمہ درج، حملہ آور کے جسم کے نمونے حاصل
- پختونخوا؛ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری، عوام سے گرفتاری میں مدد کی اپیل
- وارم اَپ میچ؛ سعود شکیل کے بلے پر اسپانسر نہ دیکھ کر مداح حیران
- نجی اسکولوں میں 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم کے قانون پر عمل کروانے کی ہدایت
- درد کی شکایت کرنے والے شخص کےمعدے سے 150 گھریلو اشیا برآمد
بغاوت پر اُکسانے کا کیس، شہباز گل اشتہاری قرار

(فوٹو: فائل)
اسلام آباد: افواج پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گل کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں شہباز گل کے خلاف افواج پاکستان کے خلاف بغاوت پر اُکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر شہباز گل کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ شہباز گل کی جائیداد ضبطگی کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ایف آئی اے اور نادرا کی جانب سے شہباز گل کی جائیدادوں کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے۔ دوران سماعت عدالت نے شہباز گل کی 2 درخواستیں مسترد کردیں۔ شہباز گل کی جانب سے کیس کی کارروائی روکنے اور بذریعہ ویڈیو لنک حاضری لگانے کی درخواست کی گئی تھی۔ شہباز گل نے بیماری کی وجہ سے ویڈیو لنک حاضری کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔
عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ ملزم کے خلاف اشتہاری کی کارروائی تب ہی منسوخ ہوتی ہے، جب ملزم ذاتی طور پر عدالت پیش ہو۔ شہبازگِل 4 ہفتوں کا بتا کر ملک سے روانہ ہوئےتھے۔ شہبازگِل نے چالاکیوں سے کام لینا شروع کردیاہے۔ شہبازگِل کو ملک سے بھگا دیاگیاہے۔
وکیل صفائی نے دوران سماعت عدالت سے کہا کہ شہبازگِل بیماری کی وجہ سے باہر گئے ہیں، بھاگے نہیں۔
بعد ازاں عادلت نے کیس کی سماعت 31 اگست تک ملتوی کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔