- ورلڈکپ؛ بھارتی کمنٹیٹر نے ’شاہین‘ کو بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا
- امریکا میں زہریلی مادہ لے جانے والا ٹرک الٹ گیا؛ 5 افراد ہلاک اور5 زخمی
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھادی، سراج الحق
- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
- ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل
- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
- ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا
- فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار، پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکام
- کراچی میں شہریوں کی فائرنگ سے 3 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 زخمی
- کراچی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان دو سالہ بچہ چھین کر فرار
- مستونگ دھماکے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی
- ورلڈکپ؛ قومی کرکٹرز سے بھارتی فینز کی ملاقات، تصاویر بھی بنوائیں
- ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کی معمولی کمی
- پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کا تجارتی معاہدے پر اتفاق
- کراچی ایئرپورٹ پر 30 کروڑ روپے کی کرسٹل آئس پکڑی گئی
- بھارت میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان
ڈنمارک میں تیسری بار قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت

سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعات پر مسلم دنیا میں غم و غصہ، فوٹو: فائل
کوپن ہیگن: ڈنمارک کے دارالحکومت میں عراق کے بعد مصر کے سفارت خانے کے سامنے بھی ہونے والے مظاہرے میں دو انتہا پسندوں نے قرآن پاک کے نسخے کو جلانے کی ناپاک جسارت کی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈنمارک میں ایک ہفتے کے دوران قرآن کی بے حرمتی کا یہ تیسرا واقعہ ہے جب کہ اس قبل سویڈن میں بھی رواں ماہ تین بار قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی مکروہ حرکت کی گئی۔
ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں مصر کے سفارت خانے کے باہر قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت ‘ڈینش پیٹریاٹس’ نامی انتہاپسند جماعت نے کی جب کہ اس سے قبل دو بار عراق کے سفارت خانے کے باہر بھی یہی گھناؤنی حرکت کی گئی تھی۔
ڈنمارک کی حکومت نے قرآن مجید کو جلانے کے عمل کو شرم ناک اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی تاہم یہ روایتی راگ بھی الاپا کہ آزادیٔ اظہارِ رائے کے قانون کے تحت کسی بھی غیر متشدد مظاہرے کو روکنے کا ان کے پاس کوئی جواز نہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ڈنمارک میں بھی قرآن پاک جلانے کی ناپاک جسارت
قرآن کی تیسری بار بے توقیری پر ڈنمارک کی طرح سویڈن نے بھی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب کو جلانے کی مذمت کرتے ہیں لیکن آزادیِٔ اظہارِ رائے کے قوانین کے باعث اسے روک نہیں سکتے۔
یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کے قانون کے پروفیسر ٹرائن بومباخ نے کہا کہ اظہار رائے کی وسیع آزادی سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے صرف نعرے نہیں بلکہ مختلف طریقوں جیسے اشیاء کو جلانے کے ذریعے بھی احتجاج کرسکتے ہیں۔
قرآن پاک کی بے حرمتی کے مسلسل واقعات سے مسلم ممالک میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔ عراق میں گزشتہ ہفتے مظاہرین نے سویڈن کے سفارت خانے کو آگ لگادی تھی اور سفیر کو ملک کو بدر کردیا گیا تھا۔
او آئی سی نے بھی سویڈن کی خصوصی ایلچی کی حیثیت ختم کرتے ہوئے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔
ترکیہ نے بھی قرآن کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈنمارک سے مقدس کتاب کی گستاخی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
عراق کی وزارتِ خارجہ نے یورپی یونین سے اظہارِ رائے کی نام نہاد آزادی اور مظاہرے کے حق کے نام پر قرآن مجید کی بے حرمتی کے مسلسل واقعات پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔