- حکومت نے پیٹرول کی قیمت کرکے گیس کی قیمت بڑھادی، سراج الحق
- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
- ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل
- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
- ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا
- فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار، پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکام
- کراچی میں شہریوں کی فائرنگ سے 3 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 زخمی
- کراچی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان دو سالہ بچہ چھین کر فرار
- مستونگ دھماکے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی
- ورلڈکپ؛ قومی کرکٹرز سے بھارتی فینز کی ملاقات، تصاویر بھی بنوائیں
- ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کی معمولی کمی
- پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کا تجارتی معاہدے پر اتفاق
- کراچی ایئرپورٹ پر 30 کروڑ روپے کی کرسٹل آئس پکڑی گئی
- بھارت میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان
- داخلی معاشی امور پر فیصلہ سازی کا اختیار بھی ایس آئی ایف سی کے حوالے
- ورلڈکپ؛ کرکٹ پنڈتوں نے پاک بھارت فائنل دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی
وفاقی کابینہ کا اجلاس، احتساب عدالتوں کی تنظیم نو کی منظوری

کابینہ نے مختلف ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی:فوٹو:فائل
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 13 میں سے 12 ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پرسنل پروٹیکشن بل، ای سی ایل میں شخصیات کا نام ڈالنے اور نکالنے اور احتساب عدالتوں کی تنظیم نو کی منظوری دے دی۔اجلاس میں ای تحفظ بل 2023، ایس این جی پی ایل کے بورڈ آف ڈائیریکٹرز کی تشکیل اور اسلام آباد نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایکٹ بھی منظور کرلیا گیا۔
کابینہ نے ای سی سی کے 24 جولائی ، کمیٹی برائے نجکاری کے 10 جولائی اور کابینہ کمیٹی قانون سازی،انٹرگورنمنٹل کمرشل ٹرانزکشنز کے فیصلوں کی توثیق کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ حکومت ملک میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے ’ ہول آف دا گورنمنٹ ‘ پالیسی پر عمل کررہی ہے۔ اس پالیسی کا مقصد ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو تیز رفتاری سے عملی جامع پہنانا ہے۔
وزیراعظم نے آذر بائیجان کے ساتھ ایل این جی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کامیاب کوششوں پر وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی تعریف کی۔
شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ یہ معاہدہ نہ صرف آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کی سمت میں اہم قدم ہے بلکہ پاکستان کی توانائی سلامتی کے لیے بھی سنگ میل ثابت ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔