- دوابہ پولیس اسٹیشن حملہ؛ اہلکارکی فائرنگ سے ایک خودکش بمبار ہلاک ہوا، ڈی پی او
- مصر؛ تیز رفتار ٹرین میں بچی کی پیدائش
- کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقوں کے نمبرز تبدیل
- کراچی میں نالوں میں کچرا پھینکنے والے افغانیوں کے خلاف آپریشن
- ’’ورلڈکپ؛ کپتان بابراعظم کو جارحانہ باڈی لینگویج اپنانا ہوگی‘‘
- گجرات میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ، نیکیاں فروخت کرنیوالا گرفتار
- ٹانگوں سے محروم غانم المفتاح نے ہاتھوں سے چلتے ہوئے طواف کیا
- اسلام آباد؛ سی ٹی ڈی کا حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن، 800 افغان باشندے گرفتار
- ورلڈکپ؛ بھارتی کمنٹیٹر نے ’شاہین‘ کو بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا
- امریکا میں زہریلی مادہ لے جانے والا ٹرک الٹ گیا؛ 5 افراد ہلاک اور5 زخمی
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھادی، سراج الحق
- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
- ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل
- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
- ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا
- فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار، پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکام
کراچی میں کار پرفائرنگ سے ایم پی اے کا بھائی اور بھتیجا جاں بحق

ملزمان ایک سے زائد موٹر سائیکل پر سوار تھے، پولیس
کراچی: ڈیفنس فیز سیون میں عائشہ مسجد کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے کار پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ فائرنگ رکنِ سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی کی کار پر کی گئی، جاں بحق ہونے والوں میں ایم پی اے اسلم ابڑو کا بھائی شہریار ابڑو اور بھتیجا اکرم ابڑو شامل ہیں جبکہ عبداللہ ابڑو اور ارشاد پہنور زخمی ہیں۔
گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے، جو اپنے گھر سے براستہ خیابان شمشیر آرہے تھے کہ تعاقب کرکے انہیں نشانہ بنایا گیا۔
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ دہشتگردی کا نہیں ہے، البتہ دُشمنی کا ہے یا کچھ اور تحقیقات کے بعد ہی پتا چلے گا، تاہم انہیں ٹارگٹ ضرور کیا گیا ہے، ملزمان نے ایسے مقام پر نشانہ بنایا جہاں خفیہ کیمرے نصب نہیں تھے۔
ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ ابریز علی عباسی نے جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جائے وقوعہ سے بڑے ہتھیار اور نائن ایم ایم کے خول بھی ملے ہیں، واردات میں ٹرپل ٹو رائفل اور نائن ایم ایم پستول استعمال ہوئے ہیں۔ ملزمان ایک سے زائد موٹر سائیکل پر سوار تھے، تحقیقات کے بعد مزید معلومات حاصل ہوں گی۔
پی پی پی چیئرمین و وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجے کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اکرم ابڑو اور شہریار ابڑو کا بہیمانہ قتل دہشتگردی ہے، قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔