- کچلاک میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
- 3 سال تک بغیر حاضری کے 16 کمپنیوں سے تنخواہ لینے والی خاتون گرفتار
- مہنگائی کے حساب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، نگراں وزیر تجارت
- سوہنی دھرتی ترسیلاتِ زر پروگرام میں ڈائمنڈ کیٹیگری متعارف
- چیف جسٹس کی سنڈیکیٹ اجلاس میں شرکت؛ قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ
- پاکستان کی ترقی کے لیے 2017 کے سازشیوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، نواز شریف
- نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا
- کینیڈا میں سکھ رہنما قتل کے بعد بی جے پی کے ارکان کے اوسان خطا ہوگئے
- ایشین گیمزوالی بال؛ پاکستان جنوبی کوریا کو شکست دیکرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- روپے کی قدر بہتر ہونے سے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے تک کمی کا امکان
- کراچی کو اسٹریٹ کرائمز سے پاک کرنے کیلیے پولیس اوررینجرز کے مشترکہ آپریشن کی منظوری
- مصنوعی مٹھاس ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق
- 22 ایٹم بموں کی طاقت کے برابر سیارچہ دنیا سے ٹکرانے کی پیشگوئی
- نواز شریف کی واپسی سے متعلق پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد جواب دیں گے، مریم نواز
- بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں کیخلاف خواجہ سرا کمیونٹی کا احتجاج
- ورلڈ کپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان
- کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا
- امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، نگراں وزیراعظم
- شالیمار ایکسپریس ٹرین بند نہیں کی گئی، ریلوے حکام
ایران کی مدد سے روس ڈرون بنانے والی فیکٹری تیار کر رہا ہے؛ امریکا کا الزام

ایران کی مدد سے روس میں ڈرون فیکٹری آئندہ برس مکمل ہوجائے گی؛ امریکا (فوٹو: فائل)
واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران کی مدد سے روس اپنے شمالی علاقے میں ڈرون تیار کرنے کے لیے ایک فیکٹری بنا رہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے تجزیہ کاروں نے صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو میں بتایا کہ روس کے ڈرون بنانے کی فیکٹری کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔
امریکی انٹیلی جنس کے مطابق روس میں ڈرون بنانے کی فیکٹری کی تعمیر آئندہ برس تک مکمل ہوجائے گی۔ ایران کی روس کو ڈرون فیکٹری کی تعمیر میں مدد کے یوکرین جنگ پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔
انٹیلی جنس تجزیہ کاروں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ ایران جلد ہی روس کو بغیر پائلٹ کے طیاروں کا ایک نیا ذخیرہ فراہم کرے گا۔ ایران ڈرون، ہتھیاروں اور مارٹروں کی روس منتقلی کرنے کے لیے بحیرہ قزوین کا انتخاب کرتا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایران ڈرونز اور اسلحے کی روس منتقلی کے لیے ایسے بحری جہازوں کا استعمال کرتا ہے جن ٹریکنگ سسٹم نہیں ہوتا تاکہ نقل و حرکت دنیا کی آنکھوں سے اوجھل رہے۔
خیال رہے کہ امریکا نے اپریل میں روس کے الابوگا اسپیشل اکنامک زون کے اندر ڈرون مینوفیکچرنگ پلانٹ کے مجوزہ مقام کی ایک سیٹلائٹ تصویر بھی جاری کی تھی۔
ایران اور روس امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے آئے ہیں تاہم ایران نے بعد میں روس کو ڈرونز کی فراہمی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ یوکرین جنگ سے پہلے کی بات تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔