- پشاور سے پانچ لاکھ ڈالرز تاوان کیلیے اغوا کیا گیا تاجر بازیاب
- ملک بھر میں آج عید میلاد النبی ﷺ کا جشن مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
- فوج اعلیٰ ترین ادارہ اورعمران خان مقبول ترین سیاسی رہنما قرار، گیلپ سروے
- نو مئی کے ملزموں کو الیکشن لڑنے نہیں دیں گے، رانا ثنا اللہ
- پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت اور لیگی سینیٹر افنان میں ہاتھا پائی
- سندھ میں پہلی بار ہفتہ اساتذہ تمام اسکولوں میں منانے کا فیصلہ
- گذشتہ ہفتے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہوگئے
- بھارت؛ مندر سے کیلا اُٹھا کر کھانے پر ذہنی معذور مسلم نوجوان کا بہیمانہ قتل
- کم وقت میں دنیا کی تیز ترین 50 مرچیں کھانے کا ریکارڈ
- پریکٹس اینڈ پروسیجر بل، وفاقی حکومت نے فل کورٹ کے پانچ سوالوں پر جواب جمع کرادیا
- ماحولیاتی تبدیلیوں میں دوسروں کا کیا پاکستان نے بھگتا؛ اقوام متحدہ
- آنےوالے مہینوں میں مہنگائی بلند سطح پر برقرار رہے گی، وزارت خزانہ
- مالی فراڈ میں ملوث گینگ کے 4 غیرملکی سمیت 5 ملزمان گرفتار
- قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام
- اسپین؛ 14 سالہ طالبعلم کا اساتذہ اور ہم جماعتوں پر چاقو سے حملہ
- صارفین کو آئی فون 15 میں چارجنگ کے دوران مسائل کا سامنا
- غیرقانونی کاروبار کیخلاف کارروائیوں سے ملک کو معاشی نقصانات سے نجات ملے گی، آرمی چیف
- ایکسرے میں بیماری کی تشخیص، مصنوعی ذہانت ڈاکٹروں کا مقابلہ کرنے میں ناکام
- بھارت؛ زیرجامہ میں سونا اسمگل کرنے والی خاتون گرفتار
- ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
کراچی میں 15 اگست تک بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

(فوٹو : فائل)
کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 15 اگست تک مزید بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات نے رواں ماہ شہرقائد میں ہونے والی بارشوں کے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے شہر میں 15 اگست تک بارش نہ ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی کے اوائل سے اختتامی دورانیے میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 169ملی میٹر(تقریبا ساڑھے6 انچ)ریکارڈ ہوئی جبکہ سب سے کم بارش صدر میں صرف 3ملی میٹرریکارڈ ہوئی۔
اعدادوشمار کے مطابق نارتھ کراچی 109.5ملی میٹر،گلشن حدید92ملی میٹر،گلشن معمار88.3ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ 76.3ملی میٹر،سعدی ٹاؤن68.2ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن 65ملی میٹر، جناح ٹرمینل 55.6ملی میٹر،قائد آباد،پی اے ایف بیس فیصل پر 44ملی میٹر بارش ہوئی۔
اسی طرح کراچی ایئرپورٹ پر 39.9ملی میٹر، ڈی ایچ اے 30.5ملی میٹر،کورنگی 24.4ملی میٹر،ناظم آباد 20.5ملی میٹر، کیماڑی 15ملی میٹر،پی اے ایف بیس مسرور 12.5ملی میٹر اور گڈاپ ٹاؤن میں 12.4ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی کے مہینے میں داخل ہونے والے مون سون سسٹمز میں خلیج بنگال سے آنے والے حالیہ سسٹم کی شدت زیادہ رہی، اور اب 15اگست تک شہر میں بارش کا کوئی بھی نیا سلسلہ متوقع نہیں ہے، نیز اگلے ہفتے سے سمندری ہوائیں مکمل طورپرفعال ہونے کے سبب موسم قدرے معتدل رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق شہر میں آئندہ تین روزتک مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے سبب بونداباندی کا امکان ہے، دن کے وقت موسم قدرے مرطوب ریکارڈ ہوسکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ پارہ 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا سلسلہ وسطی ،بالائی سندھ اور بلوچستان کو متاثر کررہا ہے،آج بھی دادو،سکھر،جیکب آباد ،لاڑکانہ اوردیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ان اضلاع میں درمیانی سے موسلادھار بارش ہوسکتی ہے،28جولائی تک موسلادھاربارش کا سلسلہ سبی،خضدار،جھل مگسی،ڈیرہ مراد جمالی اورکیرتھررینج میں جاری رہ سکتا ہے۔
تیزبارش کے باعث دادو،جامشورو، قمبرشہدادکوٹ اورجیکب آباد میں سیلاب اور پانی کا بہاؤ شروع ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.5ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 64فیصد رہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔