پی آئی اے کی یورپی ملکوں میں بحالی کے امکانات روشن

ویب ڈیسک  بدھ 26 جولائی 2023
 فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: پی آئی اے کی جانب سے فرانس میں کارگو ہینڈلنگ سروسز کے لیے جاری ٹینڈر کے بعد یورپی ملکوں میں پروازیں بحالی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ 

پی آئی اے انتظامیہ نے فرانس اور یورپ کے دیگر ملکوں کے لیے فلائٹ آپریشن کے انتظامات شروع کردیے اور اس ضمن میں فرانس میں کارگو ہینڈ لنگ سروسز کے لئے ٹینڈر جاری کردیے۔

علاوہ ازیں پی آئی اے نے کارگو ہینڈلنگ سروسز دینے والی کمپنیوں کو 24 اگست تک درخواستیں طلب کرلیں، پی آئی اے انتظامیہ نے فرانس سمیت یورپ کے ملکوں میں فضائی آپریشن شروع کرنے سے قبل تمام تیاریاں تیز کردی ہیں۔

پی آئی اے کے مطابق درخواستین پی آئی اے کے فرانس میں کنٹری منیجر کو جمع کرائی جاسکتی ہیں، تین سال بعد پی آئی اے کو یورپی ملکوں کے لیے فلائٹ آپریشن بحال ہونے کی امید ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔