- کراچی؛ کرائے دار نے مالک مکان کو فائرنگ سے زخمی کرکے خودکشی کرلی
- چینی صدر کا پاکستان میں بم حملوں پر صدر مملکت سے اظہارِ تعزیت
- پی سی بی کا ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچز کے انعقاد پر غور
- سرفراز احمد کا ’نا انصافی‘ کرنے والوں کو بلے سے جواب
- نواز شریف کو نکالنے والے عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں، مریم نواز
- انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری روکنے کیلیے قوانین کو مزید سخت کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
- امی کی خواہش تھی اپنا گھر ہو، گاڑی خریدی تو والد روپڑے، حارث رؤف
- نواز شریف نے ملک اور قوم کو مسائل سے نکالنے کا ایجنڈا تیار کرلیا، مریم نواز
- اسپین کے نائٹ کلب میں برتھ ڈے پارٹی کے دوران آتشزدگی؛ 13 افراد ہلاک
- جنوبی وزیرستان سے سانپ کی نئی قسم دریافت
- عمران خان کی 9 ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ آج سنایا جائے گا
- دنیا کیلئے ’’چاچا‘‘ ہوگا مگر میرے لیے . . . بھارتی لڑکی افتخار احمد کی دیوانی ہوگئی
- سیاروں میں خلائی مخلوق کی تلاش اب زیادہ دور نہیں؛ سائنس دان
- کراچی میں یونیورسٹی طالبات کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا
- لاہور؛ 9 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، ریکوری پر مامور رکشہ ڈرائیورساتھیوں سمیت گرفتار
- اسپین کے غار سے ملنے والی سینڈل ہزاروں سال پرانی قرار
- سیڑھیاں چڑھنا فالج کے خطرات کم کرتا ہے، تحقیق
- سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کل ہوگی
- 5 سالہ بیٹے کو قتل کر کے کھا جانے والی ماں کو بری کردیا گیا
- دوابہ پولیس اسٹیشن حملہ؛ اہلکارکی فائرنگ سے ایک خودکش بمبار ہلاک ہوا، ڈی پی او
انڈونیشیا میں ایلون مسک کی X.com کو پابندی کا سامنا کیوں، وجہ سامنے آگئی

—فائل فوٹو
میڈن: سماجی روابط کی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ جو اب ’’ایکس‘‘ کے نام سے انٹرنیٹ دنیا پر موجود ہے، اپنے ’’نام‘‘ کی وجہ سے انڈونیشیا میں بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کا نام ’’ایکس‘‘ رکھا ہے جبکہ ٹوئٹر کا یو آر ایل ’’X.com‘‘ بھی ہے۔ انڈونیشیا میں ائن لائن فحش مواد اور جوئے پر پابندی کی وجہ سے X.com کو بھی بندش کا سامنا ہے۔
انڈونیشیا کی وزارت برائے مواصلات اور اطلاعات نے کہا کہ سائٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ اس ڈومین کو پہلے ایسی سائٹس کے ذریعہ استعمال کیا گیا تھا جو فحش آن لائن مواد کی تشہیر کے لیے مشہور تھی۔
وزارت کے انفارمیشن اینڈ پبلک کمیونیکیشن کے ڈائریکٹر جنرل عثمان کانسونگ نے کہا کہ حکومت سائٹ کی نوعیت کو واضح کرنے کے لیے X.com کی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ رابطے میں ہے۔
کانسونگ نے مقامی میڈیا کو بتایا آج سے پہلے ہم نے ٹوئٹر کے نمائندوں سے بات کی اور وہ ہمیں ایک خط بھیجیں گے کہ X.com کو ٹوئٹر استعمال کرے گا۔ اس اقدام کا مطلب ہے کہ انڈونیشیا کے لوگ اس وقت پلیٹ فارم تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے، جس کے مبینہ طور پر ملک کی 270 ملین کی آبادی میں تقریباً 24 ملین صارفین ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔