بلوچستان میں سیلابی صورتحال؛ چیئرمین این ایچ اے کی متاثرہ روڈ کی بحالی کی ہدایت

ویب ڈیسک  بدھ 26 جولائی 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 کوئٹہ: چئیرمین این ایچ اے نے غیر متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ سے رابطے کی ہدایات کردی۔ 

 

وزیر مواصلات اسعد محمود کی ہدایات پر چئیرمن این ایچ اے بلوچستان پہنچ گئے جہاں انہیں سیلاب سے متاثرہ روڈ انفراسٹرکچر کی صورتحال اور بحالی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان این ایچ اے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ پلوں اور شاہراہوں کا دورہ کیا اور ہدایات جاری کیں، دھناسر کے مقام ( این-50) سے لینڈ سلائیڈنگ ہٹا کر شاہراہِ ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی۔

این ایچ اے کے مطابق پنجرہ پل پر سیلابی پانی کے باعث ٹریفک معطل ہے، پنجرہ پل سے پانی اترنے کے بعد بحالی کا کام شروع ہو گا جبکہ قلعہ سیف اللہ سیکشن(این-70) پر ٹریفک بحال کر دی گئی۔

ترجمان این ایچ اے کے مطابق وانگو۔ قبہ سعید سیکشن پر ہیوی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ٹریفک معطل ہے اور بحالی کا کام جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔