- کچلاک میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
- 3 سال تک بغیر حاضری کے 16 کمپنیوں سے تنخواہ لینے والی خاتون گرفتار
- مہنگائی کے حساب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، نگراں وزیر تجارت
- سوہنی دھرتی ترسیلاتِ زر پروگرام میں ڈائمنڈ کیٹیگری متعارف
- چیف جسٹس کی سنڈیکیٹ اجلاس میں شرکت؛ قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ
- پاکستان کی ترقی کے لیے 2017 کے سازشیوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، نواز شریف
- نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا
- کینیڈا میں سکھ رہنما قتل کے بعد بی جے پی کے ارکان کے اوسان خطا ہوگئے
- ایشین گیمزوالی بال؛ پاکستان جنوبی کوریا کو شکست دیکرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- روپے کی قدر بہتر ہونے سے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے تک کمی کا امکان
- کراچی کو اسٹریٹ کرائمز سے پاک کرنے کیلیے پولیس اوررینجرز کے مشترکہ آپریشن کی منظوری
- مصنوعی مٹھاس ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق
- 22 ایٹم بموں کی طاقت کے برابر سیارچہ دنیا سے ٹکرانے کی پیشگوئی
- نواز شریف کی واپسی سے متعلق پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد جواب دیں گے، مریم نواز
- بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں کیخلاف خواجہ سرا کمیونٹی کا احتجاج
- ورلڈ کپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان
- کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا
- امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، نگراں وزیراعظم
- شالیمار ایکسپریس ٹرین بند نہیں کی گئی، ریلوے حکام
پی سی بی کا روایتی سلیکشن کمیٹی بحال کرنے پر غور

ٹیم ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ کمیٹی کے رکن نہیں ہوں گے البتہ رائے لی جائے گی (فوٹو: ایکسپریس ویب)
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی روایتی سلیکشن کمیٹی بحال کرنے پر غور کیا جارہا ہے، چیف سلیکٹر کو دیگر ارکان کی معاونت حاصل ہوگی، ٹیم ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ سے رائے تو لی جائے گی مگر وہ سلیکشن کمیٹی کے رکن نہیں ہوں گے، ممکنہ ناموں پر کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق اور بورڈ حکام کی مشاورت و رابطے جاری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے دور میں محمد وسیم اور ایسوسی ایشن کوچز پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کرکٹرز کا انتخاب کرتی تھی، نجم سیٹھی نے بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کا چارج سنبھالا تو ایسوسی ایشنز پر مشتمل ڈومیسٹک اسٹرکچر ختم کرکے 2014 کا آئین بحال کردیا گیا۔
4 ماہ قبل ہارون رشید کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر، ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور بطور سیکریٹری ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ کو بھی شامل کیا گیا،ذرائع کے مطابق اب روایتی سلیکشن کمیٹی بحال کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں: مصباح الحق پی سی بی سربراہ کے مشیر مقرر
اس میں سربراہ کی معاونت کیلیے دیگر ارکان کو بھی شامل کیا جائے گا،ٹیم ڈائریکٹر اور ہیڈ کوچ سے رائے تو لی جائے گی مگر وہ سلیکشن کمیٹی کے رکن نہیں ہوں گے، کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق اور بورڈ حکام کی ممکنہ ناموں کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔
انضمام الحق، اظہر علی اورمشتاق احمدسمیت کئی نام چیف سلیکٹر کے عہدے کیلیے زیر گردش ہیں، نئی سلیکشن کمیٹی کو ایشیا کپ اور ورلڈکپ جیسے اہم ایونٹس کیلیے کرکٹرز کا انتخاب کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ پرومو؛ بابراعظم کو شامل نہ کرنے پر شعیب اختر مایوس
اس کے بعد بھی قومی ٹیم کی سیزن میں کئی اہم مصروفیات ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مصباح الحق ٹیکنیکل کمیٹی کے تشکیل کیلیے بھی سابق کرکٹرز سے رابطے میں ہیں،ان میں وقار یونس،انضمام الحق، راشد لطیف، محمد حفیظ اور اظہر علی شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔