- محمد آصف کی تنقید کے بعد قومی کپتان کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
- ٹِک ٹاک نے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
- معلم کے تشدد سے زخمی ہونے والا زیرِعلاج لڑکا دم توڑ گیا
- اسلام آباد ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 5 دن کیلیے بند رہے گا
- بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری؛ 18 روز کے دوران 3674 مقدمات درج
- کالج سے بیدخلی کا چھپانے کیلیے ماں کو قتل کرنے والی طالبہ پر فرد جرم عائد
- کراچی میں طیاروں پر لیزر لائٹس مارنے کے واقعات میں پھر اضافہ
- الیکشن سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ دیکھ رہا ہوں، منظور وسان
- نواز شریف کی واپسی سے صرف آئین شکن پریشان ہیں، مریم نواز
- امریکا میں 62 سالہ بیوی نے قریب المرگ شوہر کو گولی ماردی
- لاہور چڑیا گھر، سفاری پارک کی اَپ گریڈیشن، سمری الیکشن کمیشن کو ارسال
- ہردیپ سنگھ کے قتل میں کینیڈین وزیراعظم کا بھارت مخالف واضح مؤقف قابل ستائش ہے، سکھ رہنما
- عمران خان کے بغیر کوئی بھی الیکشن غیرآئینی ہوگا، تحریک انصاف
- کوئٹہ پولیس کا بجلی چوری کا الزام لگا کر شہری پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
- خواجہ سراؤں کی مبینہ خرید و فروخت؟
- ایشین گیمز؛ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست
پاک بھارت ورلڈکپ مقابلہ؛ بی سی سی آئی نے اہم اجلاس طلب کرلیا

14 اکتوبر کو میچ شیڈول ہونے پر پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، رپورٹس (فوٹو: ٹوئٹر)
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاک بھارت ورلڈکپ میچ کو ری شیڈول کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کرلیا۔
گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی جانب سے رپورٹس سامنے آئیں تھی کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو تاریخ ری شیڈول کرنے کی تجویز دی کیونکہ 15 اکتوبر کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کے ساتھ ہندو مذہب کا تہوار نوراتری شروع ہورہا ہے جس کے باعث سیکیورٹی اہلکار وہاں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
سیکورٹی ایجنسیوں نے بی سی سی آئی کو سفر کے پروگرام میں تبدیلی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بھارت مقابلے کی تاریخ تبدیل ہونے کا امکان، وجہ کیا ہے؟
بی سی سی آئی عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی پروفائل گیم کی وجہ سے ہزاروں شائقین کے احمد آباد پہنچنے کی توقع ہے جس سے سیکیورٹی کے مسائل جنم لے سکتے ہیں۔
دوسری جانب اگر ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلہ ری شیڈول کرکے 14 اکتوبر کو کیا جاتا ہے تو گرین شرٹس کو 12 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف میچ کے فوری بعد احمد آباد پہنچے گا جبکہ ٹیم کو صرف ایک روز ٹریننگ کرنے کا موقع ملے گا۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت ورلڈکپ میچ کے اشتہار کی فیس فی 10سیکنڈز 30 لاکھ روپے
دوسری طرف بھارتی ٹیم اپنا میچ 11 اکتوبر کو افغانستان کیخلاف کھیلے گی بعدازاں انکے پاس ٹریننگ کرنے کا موقع موجود ہوگا۔
بھارتی بورڈ میگا ایونٹ کے انتظامات کو فائنل کرنے کیلئے ورلڈکپ ورکنگ گروپ بنارہا ہے جس میں صدر راجر بنی کے علاوہ سکریٹری جے شاہ سمیت پانچ ارکان شامل ہوں گے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بھارت مقابلہ 1 دن پہلے ہونے کا امکان
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ ری شیڈول کرنے کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے تاہم بورڈ کو تشویش ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔