فیفا ایشین کوالیفائرز میں پاکستان کا کمبوڈیا سے مقابلہ ہوگا

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 27 جولائی 2023
پہلے راؤنڈ میں کُل 20 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی (فوٹو: فائل)

پہلے راؤنڈ میں کُل 20 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی (فوٹو: فائل)

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ایشین کوالیفائرز میں پاکستان ٹیم پہلے مرحلے میں کمبوڈیا کے مدمقابل ہوگی۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پہلے راؤنڈ میں کُل 20 ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، جس میں 10 ٹیموں کو دوسرے راؤنڈ میں رسائی ملے گی۔

فیفا رینکنگ کی بنیاد پر 26 ٹیمیں پہلے ہی راؤنڈ 2 میں پہنچ چکی ہیں، جن کے میچز 12 اور 17 اکتوبر کو ہوم اور اوے کی بنیاد پر ہوں گے۔

مزید پڑھیں: چینی فٹبال کوچ نے مقابلے کے دوران ریفری کو تھپڑ جڑ دیا

راؤنڈ ٹو میں کوالیفائی کرنے والی 10 کوالیفائرز سمیت 36 ٹیموں کو 9 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، جو نومبر 2023 اور جون 2024 کے درمیان ہوم اینڈ اوے راؤنڈ رابن فارمیٹ میں ہر ٹیم کے خلاف مقابلہ کریں گے۔

بعدازاں گروپ کی فاتح اور رنرز اپ ٹیمیں ورلڈکپ 2026 میں شریک ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔