- حکومت کا عوام کو مہنگائی کا ایک اور جھٹکا، ایل پی جی کی قمیت میں ہوشربا اضافہ
- کراچی میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے عالم دین شہید
- یوکرینی شہری نے دانتوں سے گاڑیاں کھینچ کر دو ریکارڈ بنادیے
- کراچی میں آج سال کا گرم ترین دن ریکارڈ
- مسلم لیگ (ن) کا اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز کا فیصلہ
- ورلڈ کپ : پاکستانیوں کو ویزے نہ ملنے پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط
- پلاسٹک ذرات سے آلودہ بارشیں اشیا خوردونوش متاثر کررہی ہیں، محققین
- فضائی آلودگی پانچ دنوں کے اندر فالج کے خطرات میں اضافہ کر سکتی ہے
- گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کے ملزم سرجن کو مسلح افراد پولیس سے چھڑا کر لے گئے
- ہمیں معلوم ہے دہشت گردی کون کررہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے، وزیر داخلہ
- نواز شریف کی لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی
- سینیٹر افنان اللہ خان نے شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج کرادیا
- شادی سے انکار پر عیسائی لڑکی کا قتل، مسلمان لڑکے کو 25 سال قید کا حکم
- پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران آشوب چشم کے 10 ہزار نئے مریض رپورٹ
- آئی ایم ایف کا ٹیکس وصولیوں میں ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار
- برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارے میں داخلے سے روک دیا گیا
- نیوزی لینڈ کیخلاف ورام اَپ میچ میں شکست؛ رضوان نے ’جواز‘ پیش کردیا
- مستونگ دھماکے میں شہدا کی تعداد 59 ہوگئی، بلوچستان میں 3 روزہ سوگ
- انتشار انگیز گفتگو کیس؛ مریم اورنگزیب و دیگر انسداد دہشتگردی عدالت طلب
- بھارتی صحافی نے بھی پاکستان کی ناقص فیلڈنگ، بالنگ پر سوال اٹھادیا
سعودی ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ؛ تمام اہلکار جاں بحق

سعودی ایئرفورس کا لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر مامور تھا؛ فوٹو: فائل
ریاض: سعودی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی رائل ایئر فورس کا طیارہ ایف-15 خمیس مشیط کے کنگ خالد ایئر بیس پر معمول کی تربیتی پرواز پر مامور تھا اور اس دوران نامعلوم وجوہات کے باعث زمین بوس ہوگیا۔
سعودی وزارت دفاع ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ طیارے میں موجود تمام افراد افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ حادثے کی وجہ کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ لڑاکا طیارے میں کتنے افراد موجود تھے اور نہ ہی ان کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔ جنرل ترکی المالکی کے بیان کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ روز پیش آیا تھا۔
سعودی سیکیورٹی فورسز نے طیارہ گرنے کے واقعے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ ممکنہ طور پر کسی تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا ہوگا۔
خیال رہے کہ یمن سے حوثی باغیوں نے متعدد بار سعودی ایئرپورٹس اور سیکیوٹی اہلکاروں کو ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوششیں کی ہیں۔ سعودی سربراہی میں اتحادی افواج کئی برسوں سے یمن میں حوثیوں سے نبرد آزما ہیں۔
تاہم سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد یمن جنگ میں کچھ تعطل آیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔