- دنوشکا گوناتلکے کو عدالت نے ریپ الزامات سے بری کردیا
- ’’کنٹریکٹ کپ‘‘ کا خوشگوار اختتام
- لبنان میں داعش کے امیر عماد یاسین کو 160 سال قید کی سزا
- ورلڈکپ؛ بھارت نے حیدرآباد میں قومی ٹیم کیلئے کیا خصوصی انتظامات کیے؟
- سبق یاد نہ کرنے پر قاری کا بچے کی زبان پر کیل رکھ کر تشدد
- پشاور؛ گرمی سے پریشان نشئی اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا، ویڈیو وائرل
- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاق، الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کا بھی نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- شیریں مزاری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم
- سپریم کورٹ نے سرکاری افسران کیلئے صاحب کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا
- کراچی میں خالو کی فائرنگ سے 3 سالہ بھانجی جاں بحق، سالی زخمی
- ورلڈکپ؛ چاچا بشیر کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ’’پاکستانی پرچم‘‘ لہرانے سے روک دیا
- کراچی میں شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک، ایک شدید زخمی
- کراچی میں کمپنی ملازمین کی بس لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار
- ریچھ کا پکنک مناتے خاندان کے دستر خوان پر دھاوا، مفت کی دعوت اُڑا لی
- پنجاب؛ مون سون کا آخری اسپیل خطرناک آندھی اور طوفان سے شروع ہونے کا امکان
- جعلی اکاؤنٹس و توشہ خانہ کیس؛ آصف زرداری احتساب عدالت طلب
- انسداد دہشتگردی عدالت؛ سانحہ 9 مئی کا چالان جمع، عمران خان قصوروار قرار
- لاہور ہائیکورٹ نے 24 سیشن ججز کو او ایس ڈی بنادیا، نوٹیفکیشن جاری
- بابراعظم، رضوان اور شاہین نے حیدرآباد میں استقبال پر کیا کہا؟
- کراچی میں شدید گرمی، پارہ 41 ڈگری تک جانے کا امکان
بجلی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے تک اضافے کا نوٹی فکیشن جاری

(فوٹو: فائل)
اسلام آباد: پاور ڈویژن نے بجلی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے تک کے اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
حکومت کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک کے اضافے کی درخواست کی گئی تھی، جس کی بعد ازاں نیپرا نے منظوری دے دی تھی۔ آج پاور ڈویژن نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کا اطلاق جولائی 2023ء سے ہوگا، جس کے بعد بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 42 روپے 72 پیسے تک پہنچ گیا ہے جب کہ سیلز ٹیکس کے بعد فی یونٹ بنیادی ٹیرف50 روپے41 پیسے تک ہوگیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: نیپرا نے حکومتی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 7.50 روپے تک اضافے کی منظوری دیدی
پاور ڈویژن کے مطابق ماہانہ ایک سے100 یونٹ تک کا ٹیرف3 روپے اضافے سے16.48 روپے ہوگیا ۔ 101سے200 یونٹ تک کا ٹیرف4 روپے اضافے سے22.95 روپے، 201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف5 روپے اضافے سے27.14 روپے، 301 سے400یونٹ کا ٹیرف6.50 روپے اضافے سے32.03روپے ہوگیا۔
ماہانہ401 سے500 یونٹ کا ٹیرف7.50روپے اضافے سے35.24روپے، 501 سے600 یونٹ کا ٹیرف7.50روپے اضافے سے36.66روپے ، 501 سے600 یونٹ کا ٹیرف7.50روپے اضافے سے37.80روپے، 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف7.50 روپےاضافے سے 42.72 روپے ہوگیا۔
علاوہ ازیں ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ3.95 روپے اور 51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ7.74 روپے برقرار ہے۔ اسی طرح ایک سے100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فی یونٹ7.74 روپے اور ماہانہ101سے200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فی یونٹ10.06روپے برقرار ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔