- لاہور؛ 9 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، ریکوری پر مامور رکشہ ڈرائیورساتھیوں سمیت گرفتار
- اسپین کے غار سے ملنے والی سینڈل ہزاروں سال پرانی قرار
- سیڑھیاں چڑھنا فالج کے خطرات کم کرتا ہے، تحقیق
- سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری پر سماعت کل ہوگی
- 5 سالہ بیٹے کو قتل کر کے کھا جانے والی ماں کو بری کردیا گیا
- دوابہ پولیس اسٹیشن حملہ؛ اہلکارکی فائرنگ سے ایک خودکش بمبار ہلاک ہوا، ڈی پی او
- مصر؛ تیز رفتار ٹرین میں بچی کی پیدائش
- کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقوں کے نمبرز تبدیل
- کراچی میں نالوں میں کچرا پھینکنے والے افغانیوں کے خلاف آپریشن
- ’’ورلڈکپ؛ کپتان بابراعظم کو جارحانہ باڈی لینگویج اپنانا ہوگی‘‘
- گجرات میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ، نیکیاں فروخت کرنیوالا گرفتار
- ٹانگوں سے محروم غانم المفتاح نے ہاتھوں سے چلتے ہوئے طواف کیا
- اسلام آباد؛ سی ٹی ڈی کا حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن، 800 افغان باشندے گرفتار
- ورلڈکپ؛ بھارتی کمنٹیٹر نے ’شاہین‘ کو بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا
- امریکا میں زہریلی مادہ لے جانے والا ٹرک الٹ گیا؛ 5 افراد ہلاک اور5 زخمی
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھادی، سراج الحق
- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
- ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل
- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
چینی باشندوں کی حفاظت ہمیں اپنے بچوں کی طرح کرنی چاہیے، وزیراعظم

(فوٹو : فائل)
گوادر: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جو ملک ہمارے خیر خواہ ہیں ان کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے چینی باشندوں کی حفاظت ہمیں اپنے بچوں کی طرح کرنی چاہیے ورنہ یہاں کوئی سرمایہ کاری کرنے نہیں آئے گا۔
یہ بات انہوں ںے گوادر میں ماہی گیروں میں چیک اور طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انہوں نے بلوچستان کو دیے جانے والے لیپ ٹاپ کے کوٹا میں 14 فیصد اضافہ کردیا اور کہا کہ اگلی بار ہم آئے تو یہ اضافہ 18 فیصد تک کردیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اربوں روپے کی لاگت سے بلوچستان میں پینے کے پانی کا منصوبہ بنایا گیا، ایران سے بلوچستان میں بجلی لانے کا منصوبہ بنایا گیا لیکن پچھلے سال جب حکومت میں آیا تو دیکھا کہ چار سال کے دوران ان منصوبوں کو بند کردیا گیا، گوادر پورٹ اور دیگر منصوبوں کو بھی بند کردیا گیا، ریکوڈک کے جھگڑے پر حکومت کے اربوں روپے لگ گئے اور بلوچستان کے عوام کا ایک دمڑی کا بھی فائدہ نہیں ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ گوادر پورٹ بن گئی مگر یہاں جہاز نہ ہونے کے برابر تھے حالاں کہ اس پورٹ کا شمار گہرے ترین سمندروں میں ہوتا ہے جہاں دنیا کے بڑے بڑے اور وزنی جہاز آسکتے ہیں مگر 2015ء کے بعد گوادر پورٹ کی صفائی تک نہیں کی گئی ہم نے آج گوادر پورٹ کی صفائی کا کام شروع کرادیا ہے جو کہ فروری یا مارچ تک ختم ہوجائے گی، یہاں بڑے جہاز آنے سے بلوچستان کے عوام کو فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل چکا ہے، چین نے اس معاملے میں ہماری بہت مدد کی، سعودی عرب، قطر، یو اے ای نے بھی ہماری بہت مدد کی، برادر ملک بغیر کسی شرط کے ہماری مدد کرتے ہیں یہ ممالک ہمارے خیر خواہ ہیں اور جو ہماری مدد کریں تو ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم ان کی حفاظت کریں اگر ہم ان کی حفاظت نہیں کریں گے تو یہاں کوئی سرمایہ کاری کے لیے نہیں آئے گا، چین گوادر میں سرمایہ کاری کررہا ہے ہمیں ان کی شہریوں کی حفاظت اپنے بچوں کی طرح کرنی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے باہر بیٹھے دشمن نہیں چاہتے کہ بلوچستان ترقی کرے، ہم نے لیپ ٹاپ اسکیم میں بلوچستان کے حصے میں 14 فیصد اضافہ کردیا ہے، بلوچستان باقی صوبوں سے پیچھے ہے ہمیں مل کر اسے آگے لانا ہے، اگلی بار ہم آئے تو اس کے لیپ ٹاپ کا کوٹا 18 فیصد تک کردیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔