- ورلڈ کپ : پاکستانیوں کو ویزے نہ ملنے پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط
- پلاسٹک ذرات سے آلودہ بارشیں اشیا خوردونوش متاثر کررہی ہیں، محققین
- فضائی آلودگی پانچ دنوں کے اندر فالج کے خطرات میں اضافہ کر سکتی ہے
- گردوں کی غیرقانونی پیوند کاری کے ملزم سرجن کو مسلح افراد پولیس سے چھڑا کر لے گئے
- ہمیں معلوم ہے دہشت گردی کون کررہا ہے اور اس کے پیچھے کون ہے، وزیر داخلہ
- نواز شریف کی لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی
- سینیٹر افنان اللہ خان نے شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج کرادیا
- شادی سے انکار پر عیسائی لڑکی کا قتل، مسلمان لڑکے کو 25 سال قید کا حکم
- پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران آشوب چشم کے 10 ہزار نئے مریض رپورٹ
- آئی ایم ایف کا ٹیکس وصولیوں میں ایف بی آر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار
- برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنر کو گوردوارے میں داخلے سے روک دیا گیا
- نیوزی لینڈ کیخلاف ورام اَپ میچ میں شکست؛ رضوان نے ’جواز‘ پیش کردیا
- مستونگ دھماکے میں شہدا کی تعداد 59 ہوگئی، بلوچستان میں 3 روزہ سوگ
- انتشار انگیز گفتگو کیس؛ مریم اورنگزیب و دیگر انسداد دہشتگردی عدالت طلب
- بھارتی صحافی نے بھی پاکستان کی ناقص فیلڈنگ، بالنگ پر سوال اٹھادیا
- ہنگو؛ مسجد میں خودکش دھماکے کا مقدمہ درج، حملہ آور کے جسم کے نمونے حاصل
- پختونخوا؛ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری، عوام سے گرفتاری میں مدد کی اپیل
- وارم اَپ میچ؛ سعود شکیل کے بلے پر اسپانسر نہ دیکھ کر مداح حیران
- نجی اسکولوں میں 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم کے قانون پر عمل کروانے کی ہدایت
- درد کی شکایت کرنے والے شخص کےمعدے سے 150 گھریلو اشیا برآمد
محکمہ کالجز نے طلبا کیلیے اسٹوڈنٹس گائیڈ بک متعارف کرادی

فوٹو: فائل
کراچی: محکمہ کالجز سندھ نے طلبا کی آسانی کے لیے اسٹوڈنٹس گائیڈ بک متعارف کروادی جس میں قریبی کالج تک رسائی کے لیے گوگل میپ کے ذریعے راستے کا تعین اور وہاں تک جانے والی بسوں کی معلومات اور متعلقہ افسران کے فون نمبر بھی موجود ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ اور سیکرٹری کالج ایجوکیشن احمد بخش ناریجو کے احکامات پر کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے طلبا کی آسانی کے لیے Students Guide Book بنائی ہے۔
اسٹوڈنٹس گائیڈ بک میں قریبی کالج تک رسائی کے لیے گوگل میپ کے ذریعے راستے کا تعین اور وہاں تک جانے والی بسوں کی معلومات اور متعلقہ افسران کے فون نمبر بھی موجود ہوں گے۔اس کے ساتھ ساتھ تمام فیکلٹی کے کٹ آف کی لسٹ موجود ہوگی، یہ کوشش طلبہ کو کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ شاداب حسین نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹوڈنٹس گائیڈ لائن میں بسز کے تمام روٹس موجود ہوں گے کہ کون سی بس کس وقت جائے گی اور فوکل پرسن کا نمبر بھی موجود ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ طلبا کے داخلے ضلعی سطح پر نہیں بلکہ زون وائز تقسیم کیے گئے ہیں، اس سسٹم کے ذریعے طلبا کو سب سے قریب کالج میں داخلہ ملے گا تا کہ طلبا کیلیے آنے جانے میں آسانی ہو۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کالجوں کو 9 زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا اب اے ، بی ، سی ، ڈی گریڈ والے طلبا ایک ہی کالج میں پڑھیں گے مگر اے اور اے پلس گریڈ حاصل کرنے والے طلبا کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ کسی بھی کالج میں پڑھ سکیں۔ ڈپٹی سیکرٹری راشد احمد کھوسو نے کہا کہ یہ اسٹوڈنٹ گائیڈ بک طلبا کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔
میٹرک کی طالب علم نمرہ نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سب سے زیادہ مشکل ایک لڑکی کیلیے تعلیمی ادارے میں آنے جانے میں ہوتی ہے ، موجودہ حالات کے باعث خوف رہتا تھا اور والدین اسکول، کالج چھوڑنے اور لینے کے پابند تھے مگر اب کالج قریب کا ہوگا ، بس کے اوقات، روٹ سب معلوم ہوگا۔ نمرہ نے کہا اس طرح پڑھائی اور آسان ہو جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔