- امریکا میں زہریلی مادہ لے جانے والا ٹرک الٹ گیا؛ 5 افراد ہلاک اور5 زخمی
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھادی، سراج الحق
- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
- ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل
- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
- ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا
- فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار، پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکام
- کراچی میں شہریوں کی فائرنگ سے 3 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 زخمی
- کراچی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان دو سالہ بچہ چھین کر فرار
- مستونگ دھماکے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی
- ورلڈکپ؛ قومی کرکٹرز سے بھارتی فینز کی ملاقات، تصاویر بھی بنوائیں
- ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کی معمولی کمی
- پاکستان اور خلیج تعاون کونسل کا تجارتی معاہدے پر اتفاق
- کراچی ایئرپورٹ پر 30 کروڑ روپے کی کرسٹل آئس پکڑی گئی
- بھارت میں افغان سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان
- داخلی معاشی امور پر فیصلہ سازی کا اختیار بھی ایس آئی ایف سی کے حوالے
مداح گھر بیچ کر کنسرٹ کیلیے مصر پہنچا لیکن کنسرٹ منسوخ ہوگیا

امریکی ریپر کے نئے البم لی لانچنگ اہرام مصر پر ہونا تھی، فوٹو: فائل
قاہرہ: ایک مداح نے اپنے پسندیدہ امریکی گلوکار کے مصر میں ہونے والے کنسرٹ میں شرکت کے لیے اپنا گھر تک بیچ دیا لیکن شومئی قسمت کہ عین موقع پر کنسرٹ ہی منسوخ ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی گلوکار ٹریوس اسکاٹ کے نئے البم یوٹوپیا کی لانچنگ اہرام مصر میں ہونا تھی اور اس کنسرٹ میں شرکت کے لیے امریک مداح نے اپنا گھر بیچ دیا تاکہ سفری اخراجات پورے کرسکے۔
تاہم یہ کنسرٹ عین موقع پر منسوخ ہو گیا۔ جس پر مداح نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اس نے کہا کہ کنسرٹ کی منسوخی سے مجھے دھچکا لگا کیوں کہ میں اس کے لیے اپنا گھر فروخت کرچکا تھا۔
مداح نے مزید کہا کہ میں کنسرٹ میں شرکت کے لیے مصر پہنچ چکا ہوں لیکن جسے دیکھنے آیا تھا وہ پروگرام ہی منسوخ ہوگیا۔
دوسری جانب کنسرٹ کی منتظمین نے کہا کہ پروڈکشن کے چند پیچیدہ مسائل کے باعث امریکی گلوکار کے کنسرٹ کو روک دیا گیا تھا۔ ٹکٹس کی رقم واپس کردی گئی۔ کنسرٹ کی منسوخی سے ہمارا لاکھوں پاؤنڈز کا نقصان ہوا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔