- ’’ورلڈکپ؛ کپتان بابراعظم کو جارحانہ باڈی لینگویج اپنانا ہوگی‘‘
- گجرات میں اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ، نیکیاں فروخت کرنیوالا گرفتار
- ٹانگوں سے محروم غانم المفتاح نے ہاتھوں سے چلتے ہوئے طواف کیا
- اسلام آباد؛ سی ٹی ڈی کا حساس اداروں کے ہمراہ سرچ آپریشن، 800 افغان باشندے گرفتار
- ورلڈکپ؛ بھارتی کمنٹیٹر نے ’شاہین‘ کو بابراعظم سے زیادہ اہم قرار دیدیا
- امریکا میں زہریلی مادہ لے جانے والا ٹرک الٹ گیا؛ 5 افراد ہلاک اور5 زخمی
- حکومت نے پیٹرول کی قیمت کم کرکے گیس کی بڑھادی، سراج الحق
- عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والا بھکاریوں کا گروہ ایئرپورٹ سے آف لوڈ
- ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران دس ہزار بجلی چور گرفتار
- ورلڈکپ؛ رضوان کی حسن علی کو مالا پہنانے، گلاب دینے کی تصاویر وائرل
- ترک پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملہ اور فائرنگ
- پنجاب ہاؤس کراچی کو کرائے پر دینے کا فیصلہ
- بھارتی جارحیت میں مزید 2 کشمیری شہید؛ ایک ماہ میں تعداد 13 ہوگئی
- عوام کو پیٹرول قیمت میں کمی کا مکمل ریلیف نہ ملا، ڈیلر منافع بڑھادیا گیا
- ورلڈکپ؛ مکی آرتھر نے بھارت میں ٹیم کو جوائن کرلیا
- فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار، پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکام
- کراچی میں شہریوں کی فائرنگ سے 3 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 زخمی
- کراچی میں موٹرسائیکل سوار ملزمان دو سالہ بچہ چھین کر فرار
- مستونگ دھماکے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی
- ورلڈکپ؛ قومی کرکٹرز سے بھارتی فینز کی ملاقات، تصاویر بھی بنوائیں
چشمہ فائیونیوکلیئر پاورپراجیکٹ سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری

—فائل فوٹو
اسلام آباد: ایکنک نے چشمہ فائیو نیو کلیئر پاور پراجیکٹ سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا جس میں ایکنک نے پاکستان ریزز ریونیو منصوبے کی منظوری دیدی، منصوبے پر ساڑھے 21 ارب روپے لاگت آئے گی، عالمی بینک اس منصوبے کیلئے 8 کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔
وزارتت خزانہ حکام کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ایکنک نے چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پراجیکٹ کی بھی منظوری دیدی، منصوبے پر 1047 ارب 98 کروڑ روپے لاگت آئے گی، سندھ میں سیلاب سے متاثرہ سکولوں کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ بھی منظور کرلیا۔
وزارت کے مطابق منصوبے پر 12 ارب 33 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، وفاق اور سندھ حکومت پچاس پچاس فیصد فنڈز خرچ کریں گے، ایکنک نے 23 ارب 54 کروڑ روپے سے راولپنڈی کہوٹہ روڈ کو دو رویہ کرنے کا منصوبہ منظور کر لیا۔
حکام کے مطابق 28.4 کلومیٹر کے منصوبے کے تحت سہالہ بریج اور بائی پاس بھی تعمیر کیا جائے گا،وفاقی اور صوبائی حکومتیں 50، 50 فیصد لاگت برداشت کریں گی، کراچی شپ یارڈ انجینئرنگ ورکس کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بھی منظور ہو گیا۔
انہوں نے بتایا کہ منصوبے پر 10 ارب 68 کروڑ روپے کی نظرثانی شدہ لاگت آئے گی، ڈی آئی خان میں عبدالخیل ڈھکی کلورکوٹ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ منظور کر لیا گیا، اس منصوبے پر 14 ارب 5 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔
ایکنک نے ضلع خاران میں ڈیم کی تعمیر کا 27 ارب 75 کروڑ لاگت کا نظریاتی شدہ منصوبہ منظور کر لیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔