- سعودی عرب کے قومی دن پر کرسٹیانو رونالڈو نے مقامی لباس پہن لیا
- یکم اکتوبر کو پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے عوام کو خوش خبری سنائیں گے، وزیر تجارت
- منفی سوچوں کو کنٹرول کرنا ذہنی صحت کے لیے مفید ہوسکتا ہے، ماہرین
- کیس کے بغیر آئی فون 15 کا استعمال اس کا رنگ بدل سکتا ہے، ایپل
- کراچی میں مسجد کے کمرے سے پیش امام کی پانچ روز پرانی لاش برآمد
- راولپنڈی میں پسند کی شادی پر فائرنگ سے دلہن اور سسر جاں بحق، شوہر زخمی
- چین میں 19 ویں ایشین گیمز کی شاندار افتتاحی تقریب
- نواز شریف جیل توڑ کر نہیں حکومت کی اجازت سے باہر گئے، نگراں وزیر اطلاعات
- شہباز شریف قائد ن لیگ کو جارحانہ بیانیے سے روکنے میں ناکام
- لورالائی میں 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق
- راولپنڈی؛ احتساب عدالت نے 22 ریفرنسز بحال کردیے، پیر کو سماعت ہوگی
- فاطمہ قتل کیس؛ بچی کی والدہ کو قتل کی دھمکی پر ایس ایچ او معطل
- جج نہ ہونے کے سبب جی ایچ کیو حملہ کیس لٹک گیا
- پاکستان سے آزاد تجارت کا معاہدہ آخری مرحلے میں ہے،تھائی لینڈ سفیر
- سابق چیف جسٹس اور جسٹس اعجاز کیخلاف مس کنڈکٹ کی شکایات بے بنیاد قرار
- پولیس کی جانب سے ذاتی مقاصد اور پیسوں کیلیے شہریوں کا کالز ریکارڈ نکلوانے کا انکشاف
- وکلا کیخلاف کرپشن مقدمات پر لاہور بار کا احتجاج، عدالتوں کو تالے لگادیے
- ٹی ٹی پی کیلیے بھتہ لینے والا سرگرم گروہ گرفتار، تفتیش میں ہوشربا انکشافات
- وال اسٹریٹ جرنل کی کینیڈا میں بھارتی دہشتگردی کی تصدیق
- راولپنڈی میں جعلی پارکنگ رسیدیں بناکر فیس لینے والے 5 ملزمان گرفتار
سی ٹی ڈی کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں کے 10 دہشت گرد گرفتار

(فوٹو: فائل)
لاہور: سی ٹی ڈی کی مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ 10 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔
ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف شہروں میں 132 خفیہ آپریشنز کیے، اس دوران ٹی ٹی پی، داعش اور دیگر کالعدم تنظیموں سے وابستہ 10 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔
لاہور ،ملتان اور ڈی جی خان سے گرفتار دہشت گرد مزاروں اور عبادت گاہوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اٹک سے گرفتار ٹی ٹی پی کے 2 کمانڈر چینی شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔دہشت گردوں سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹر ، اسلحہ، گولیاں، اہم عمارتوں کے نقشے اور نقدی برآمد کرلی گئی۔
دہشت گردوں کی شناحت عذیر، عادل، رمضان، عبدالرحمٰن، عثمان، آصف، معاویہ،اسامہ، رحمٰن اور حضرت شیان کے نام سے ہوئی۔ سوشل میڈیا پر فرقوں کے خلاف نفرت انگیز مواد شیئر کرنے پر 7 افراد گرفتار کیے گئے۔ سی ٹی ڈی ساہیوال نے امجد عطاری، الطاف، عدنان،شہریار، اعجاز، حمزہ اور عثمان کو گرفتار کر لیا۔
رواں ہفتے485 کومبنگ آپریشنز کے دوران36 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے۔ 21008 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی ۔ سی ٹی ڈی پنجاب نے یہ کارروائیاں لاہور، اٹک،سرگودھا، گوجرانولہ، ملتان اور ڈی جی خان میں کیں ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے سی ٹی ڈی پرعزم ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔