جانی ڈیپ اور امبرہرڈ کی زندگی پر نیٹ فلکس دستاویزی فلم ریلیز کیلئے تیار

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جولائی 2023
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

لاس اینجلس: ہالی وڈ تاریخ کا سب سے ہائی پروفائل کیس ایک مرتبہ پھر موضوع بحث بننے جارہا ہے، جانی ڈیپ اور امبر ہرڈ کی زندگی پر نیٹ فکس کی دستاویزی فلم ریلیز کیلئے تیار ہے۔ 

ڈیپ ورسس ہرڈ‘ نامی ڈاکیومینٹری تین اقساط پر مشتمل ہے اور اس کے ذریعے دونوں اداکاروں کے مشہور مقدمے پر مزید روشنی پڑے گی۔

نیٹ فلکس کی دستاویزی فلم کو ایما کوپر نے ہدایت کاری دی ہے اور اسے رواں برس 16 اگست کو اسٹریمنگ سروس پر پیش کیا جائے گا۔

ڈاکیومینڑی کے دو منٹ پر مشتمل ٹریلر میں دونوں کے ٹرائل کی جھلکیاں نظر آتی ہیں جس میں دونوں پارٹیوں کی جانب سے گواہیاں اور دلائل دیے جاتے ہیں۔

نئی سیریز میں جانی ڈیپ اور امبر ہرڈ دونوں کا موقف ساتھ ساتھ پیش کیا جائے گا تاکہ شائقین خود ان کے دلائل سن کر فیصلہ کرسکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔