ویتنام میں کورونا کے دوران کرپشن میں ملوث 54 سرکاری حکام اور تاجروں کو جیل

ویب ڈیسک  جمعـء 28 جولائی 2023
فوٹو : اے ایف پی

فوٹو : اے ایف پی

ویتنام: ویتنام کی ایک عدالت نے کرپشن کے الزامات میں سابق ڈپٹی وزیر خارجہ سمیت 54 سرکاری حکام اور تاجروں کو جیل بھیج دیا۔ 

سرکاری حکام کی طرف سے کرپشن کا یہ سب سے بڑا کیس ہے جس میں کووڈ وبا کے دوران غیر ممالک میں رہائش پذیر ویتنامیوں سے وطن واپسی کیلئے رشوت کی بڑی رقوم لی گئی تھیں۔

ویتنام کے سرکاری میڈیا کے مطابق جیل کی سزا پانے والے افراد نے کمرشل فلائٹس بند ہونے کے باوجود رشوت لے کر ’ریسکیو فلائٹس‘ سے لوگوں کو وطن واپس لانے کا انتظام کیا۔

54 افراد کو جیل بھیجنے کی سزا حکومت کی کرپشن کے خلاف بڑی مہم کا تازہ حصہ ہے جس میں ہزاروں افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق رشوت کی رقم بہت بڑی تھی اور یہ عام سول سرونٹ کی اوسط تنخواہ سے بھی بہت زیادہ تھی۔

سزا پانے والوں میں سابق ڈپٹی فارن منسٹر بھی شامل ہے جو تقریبا ایک ملین ڈالر رشوت لینے کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔