پانی کی سطح بلند، راول ڈیم کے اسپل ویزکھول دیئے گئے

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 جولائی 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد اسپل ویزکھول دیئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749.65 فٹ تک پہنچ گئی جس کے بعد اس کے اسپل ویز کھولے گئے ہیں۔ اسپل ویز کھولنے کا مقصد ڈیم میں پانی کی سطح کو کنٹرول کرنا ہے۔

صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام رسپانس یونٹس، محکموں، مانیٹرنگ کیمپوں اور ریلیف کیمپوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی، دریائے کورنگ کے کنارے پولیس ریزرو اور ایل ای اے بھی تعینات کیے جائیں گے، راولپنڈی کی انتظامیہ کو بھی آن بورڈ لیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔