بھارت میں پٹاخوں کی فیکٹری میں خوفناک دھماکے؛ 8 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 جولائی 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

نئی دہلی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکوں کے نتیجے میں قریبی عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

بھارتی حکام کے مطابق تامل ناڈو کے شہر کرشنا گیری میں واقعہ پیش آیا، دھماکے اس قدر شدید تھے کہ قریب میں واقع عمارت منہدم ہوگئی اور 4 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

علاوہ ازیں پولیس کے مطابق ملبے تلے دب کر 12 زخمیوں کی حالات تشویشناک ہے اور انہیں قریب ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ہنگامی امداد کی ٹیمیوں نے اپنا آپریشن شروع کردیا ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔