- کچلاک میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ، ایک اہلکار زخمی
- 3 سال تک بغیر حاضری کے 16 کمپنیوں سے تنخواہ لینے والی خاتون گرفتار
- مہنگائی کے حساب سے ڈالر کی قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، نگراں وزیر تجارت
- سوہنی دھرتی ترسیلاتِ زر پروگرام میں ڈائمنڈ کیٹیگری متعارف
- چیف جسٹس کی سنڈیکیٹ اجلاس میں شرکت؛ قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ
- پاکستان کی ترقی کے لیے 2017 کے سازشیوں کو انجام تک پہنچانا ہوگا، نواز شریف
- نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی ہڑتال کا نوٹس لے لیا
- کینیڈا میں سکھ رہنما قتل کے بعد بی جے پی کے ارکان کے اوسان خطا ہوگئے
- ایشین گیمزوالی بال؛ پاکستان جنوبی کوریا کو شکست دیکرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- روپے کی قدر بہتر ہونے سے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے تک کمی کا امکان
- کراچی کو اسٹریٹ کرائمز سے پاک کرنے کیلیے پولیس اوررینجرز کے مشترکہ آپریشن کی منظوری
- مصنوعی مٹھاس ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق
- 22 ایٹم بموں کی طاقت کے برابر سیارچہ دنیا سے ٹکرانے کی پیشگوئی
- نواز شریف کی واپسی سے متعلق پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد جواب دیں گے، مریم نواز
- بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں کیخلاف خواجہ سرا کمیونٹی کا احتجاج
- ورلڈ کپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان
- کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا
- امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، نگراں وزیراعظم
- شالیمار ایکسپریس ٹرین بند نہیں کی گئی، ریلوے حکام
نامزد برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا اسلام آباد میں تعیناتی پر خوشی کا اظہار

خاتون سفارت کار کی تصویر (فوٹو : انٹرنیٹ)
اسلام آباد: نامزد برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ (سی ایم جی، او بی ای) نے اسلام آباد میں تعیناتی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
برٹش ہائی کمشنر کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان میں نامزد برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ ( کمپینین آف سینٹ مائیکل اینڈ سینٹ جارج، آرڈر آف دی برٹش ایمپائر) برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں اپنی نئی تعیناتی کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں۔
اسلام آباد آمد پر جین نے کہا کہ میں یہاں پاکستان میں اپنی تعیناتی پر بہت خوش ہوں، پاکستان برطانیہ کے لیے گہری اہمیت رکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، برطانیہ میں پاکستانی پس منظر رکھنے والے 1.6 ملین سے زیادہ لوگ آباد ہیں جو برطانوی معاشرے کے ہر پہلو کا عملی حصہ ہیں، ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ایک خاص اور ہمیشہ بڑھتا ہوا خصوصی رشتہ ہے۔
انہوں ںے کہا کہ ہماری دوستی ہماری مشترکہ تاریخ اور اقدار، عوام کے درمیان گہرے تعلقات، بڑھتے ہوئے تجارتی روابط اور ایک تجدید شدہ ترقیاتی شراکت داری پر قائم ہے، میں ان میں اضافے کے لیے سخت محنت کروں گی۔
جین کا مزید کہنا تھا کہ میں ماحولیاتی ہنگامی صورتحال کے باعث دنیا بھر میں صحت اور معاش کے لیے بڑھتے ہوئے خطرے پر نظر رکھتے ہوئے ہمارے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کو فائدہ مند اور پائیدار بنانے میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہوں۔
برٹش ہائی کمیشن کے مطابق جین کی تعیناتی پاکستان اور برطانیہ کے دو طرفہ تعلقات کے ایک اہم موقع پر ہوئی ہے،پاکستان کے لیے برطانیہ کے امدادی اخراجات میں نمایاں اضافے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تغیر پر قابو پانے اور اس سے انسانی آبادی کو لاحق خطرات کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
گزشتہ ماہ برطانیہ کی جانب سے ترقی پذیر ممالک کے لیے نئے تجارتی منصوبے کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس منصوبے سے پاکستان کے لیے تجارتی شرائط میں آسانی اور محصولات میں کمی ہوگی جس سے پاکستانی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
نی برٹش ہائی کمشنر کا ڈپلومیٹک کیرئیر
جین نے 2001ء میں یو کے گورنمنٹ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس میں شمولیت اختیار کی، وہ پاکستان میں تعیناتی سے قبل ستمبر 2019ء سے جون 2023ء تک کینیا میں برطانوی ہائی کمشنر کے طور پر تعینات رہیں۔ جین یمن میں بھی بطور برطانوی سفیر کے ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں۔ وہ امریکا، عراق، ایران اور افغانستان میں بھی اہم عہدوں پر تعینات رہی ہیں جن میں برطانیہ کے مشترکہ انٹرنیشنل کاؤنٹر ٹیررازم یونٹ کی سربراہی بھی شامل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔